ETV Bharat / state

حج 2020: آن لائن درخواست دینے کا عمل شروع - حج 2020

ملک کی بیشتر ریاستوں میں سیلاب اور جموں و کشمیر کی ناگفتہ بہ حالات کے درمیان مرکزی حکومت نے حج 2020 کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

حج 2020 کے آغاز کا اعلان
author img

By

Published : Oct 11, 2019, 9:54 AM IST

گذشتہ کل سے ہی یعنی 10 اکتوبر 2019 سے تمام ریاستوں میں آن لائن درخواست لینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے عازمین حج فی الوقت اس سہولت سے محروم رہیں گے کیوں کہ وہاں انٹرنیٹ پر پابندیاں عائد ہیں۔

حج 2020 کے آغاز کا اعلان، دیکھیں ویڈیو

بہار ریاستی حج کمیٹی نے آن لائن درخواست لینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، آج پہلے روز تقریباً آٹھ عازمین حج نے درخواست دی ہے۔ ریاستی حج کمیٹی کے دفتر میں پٹنہ کے پہلے تین عازمین حج 2020 کے لیے ریاست بہار سے درخواست جمع کرائی۔ ان میں پہلے عازم حج اپنی اہلیہ سلمہ بانو کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہشمند ہیں۔ تیسرے نوجوان سید ضیاءالحق ہیں جنہوں نے درخواست دی ہے۔

ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین الیاس احمد عرف سونو بابو نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ حج 2020 کا آغاز اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے بہت پہلے کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بیشتر ریاستوں میں سیلاب سے لوگ پریشان ہیں، اسی درمیان وزیر موصوف نے تقریباً نو ماہ قبل ہی اس کا آغاز کردیا۔ وہ بہت جلد مرکزی حج کمیٹی سے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ریاستی حج کمیٹی حج 2020 کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ اس بار ساری توجہ ریاست کے کوٹے کو پُر کرنے کی کوشش پر ہوگی، واضح ہو کہ ریاست کا کوٹہ 10000 سے زائد ہے، لیکن ہر بار ریاست بہار کے کوٹے کا نصف حصہ بچا رہ جاتا ہے۔

چیئرمین الیاس احمد عرف سونو بابو نے آئندہ 12 تاریخ کو ایک اہم میٹنگ طلب کی ہے، جس میں پوری ریاست کے مساجد کے ائمہ اور اضلاع کمیٹیوں کے افراد موجود ہوں گے۔ اس میں زیادہ سے زیادہ لوگوں میں ترغیب حج کا پروگرام چلانے اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

Intro:اینکر لنک

ملک کے بیشتر ریاستوں میں سیلاب اور جموں کشمیر کی ناگفتہ بہ حالات کے درمیان مرکزی حکومت نے حج 2020 کے آغاز کا اعلان کردیا ہے آج سے تمام ریاستوں میں آن لائن درخواست لینے کا سلسلہ شروع ہوگیا جموں کشمیر آن لائن درخواست سے محروم ہے

Body:وی او
حج 2020 کا آغاز باضابطہ ہوگیا بہار ریاستی حج کمیٹی نے آن لائن درخواست لینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے آج پہلے روز تقریبا آٹھ عازمین حج نے درخواست دی ہے ریاستی حج کمیٹی کے دفتر میں میں پٹنہ کے پہلے تین عازمین میں میں حج 2020 کے لیے ریاست بہار سے درخواست دیں ان میں پہلے والدین ان کی اہلیہ سلمہ بانو اور تیسرے نوجوان شخص سید ضیاءالحق میں درخواست دی ہے

بائٹ ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین الیاس احمد عرف سونو بابو

ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین الیاس احمد عرف سونو بابو نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ حج 2020 کا آغاز مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے بہت پہلے کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے بیشتر ریاستوں میں سیلاب سے لوگ پریشان ہیں اسی درمیان وزیر موصوف نے میں تقریبا نو مہینہ پہلے ہی اس کا آغاز کردیا انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد مرکزی حج کمیٹی سے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کریں گے

ایک سوال کے جواب میں ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ریاستی حج کمیٹی حج 2020 کے لئے پوری طرح تیار ہے اس بارساری توجہ ریاست کا کوٹا پر کرنے کی کوشش پر ہوگی واضح ہو کہ ریاست کا کوٹہ دس ہزار سے زائد ہے لیکن ہر بار ریاست بہار کہ کوٹے کا نصف حصہ بچا رہ جاتا ہے

چیئرمین این الیاس احمد عرف سونو بابو نے آئندہ 12 تاریخ کو ایک اہم میٹنگ طلب کی ہے جس میں پوری ریاست کے مساجد کے ائمہ اور اضلاع کمیٹیوں کے لوگ موجود ہوں گے اس میں زیادہ سے زیادہ لوگوں میں ترغیب حج کا پروگرام چلانے آنے کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.