ETV Bharat / state

نجی تعلیمی اداروں کے لئے متعدد ہدایات جاری

author img

By

Published : Apr 12, 2020, 5:24 PM IST

بیگو سرائے ڈسٹرک مجسٹریٹ اروند کمار ورما نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران نجی تعلیمی اداروں کے لئے متعدد ہدایات جاری کئے ہیں۔ جس میں انہوں نے نجی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے اور والدین سے فیس وصول کرنے کے لئے دباؤ نہ ڈالنے کا حکم دیا ہے،

نجی تعلیمی اداروں کے لئے متعدد ہدایات جاری
نجی تعلیمی اداروں کے لئے متعدد ہدایات جاری

ریاست بہار کے بیگو سرائے ڈسٹرک مجسٹریٹ اروند کمار ورما نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران نجی تعلیمی اداروں کے لئے متعدد ہدایات جاری کئے ہیں۔ جس میں انہوں نے نجی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے اور والدین سے فیس وصول کرنے کے لئے دباؤ نہ ڈالنے کا حکم دیا ہے، وہیں دوسری جانب اسکولز میں کام کرنے والے ملازمین اور اساتذہ کو آن لائن تنخواہ دینے کی بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ذرائع سے ایسی جانکاری حاصل ہو رہی تھی، کہ اس آفت کے دوران نجی اسکولز انتظامیہ کے جانب سے والدین کو ایس ایم ایس یا دیگر ذرائع سے پیغام بھیج کر 3 ماہ کے فیس جمع کرنے کا دباؤ بنایا جا رہا ہے. اس کے علاوہ اسکولز میں آکر کتاب، کاپی اور کٹ خریدنے کے لئے بھی کہا جا رہا ہے. جس کے بعد ضلع انتظامیہ حرکت میں آکر یہ ہدایات جاری کئے ہیں.

ڈسٹرک مجسٹریٹ اروند کمار ورما نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس ہدایات کا اگر نجی ادارے والے خلاد ورزی کرتے ہیں، تو ان پر ضروری کاروائی کی جائے گی

ڈسٹرک مجسٹریٹ کے جانب سے جاری ہدایات مندرجہ ذیل ہیں: -

  • کسی بھی حالت میں والدین کو تین ماہ کی فیس ایک قسط میں جمع کرنے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہئے۔
  • والدین سے صرف ایک ماہ کی ٹیوشن فیس جمع کرنے کی درخواست کی جانی چاہئے۔
  • ٹیوشن فیس کے علاوہ دیگر اقسام کے پیسے قسط کے طور پر بعد میں لئے جائیں۔
  • طلبا کے لئے آن لائن مٹیریل، ویڈیو، پی پی ٹی، واٹ ایپ، میل کے ذریعے اسکول کے جانب سے دستیاب کرایا جائے۔
  • درس و تدریس سے متعلق کتابیں اور دیگر مواد اسکولز کے جانب سے ہوم ڈیلیوری کی جائے ۔
  • موجودہ صورت میں اگر کوئی والدین ایک ماہ کا بھی ٹیوشن فیس جمع کرنے کے قابل نہیں ہے تو ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں بنایا جائے ۔
  • اسکول انتظامیہ کی جانب سے ادارے میں کام کر رہیں ملازمین کو آن لائن تنخواہ ادا کیا جائے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.