ETV Bharat / state

Bihar’s Caste Survey: گری راج سنگھ بے بنیاد بیان دینے کے لیے مشہور ہیں، مجاہد عالم - ایم پی گری راج سنگھ کے متنازعہ بیان پر جے ڈی یو کے رہنما کا رد عمل

گری راج سنگھ کے بیان پر جے ڈی یو کے سابق رکن اسمبلی و کشن گنج کے لیڈر ماسٹر مجاہد نے سخت اعتراض درج کراتے ہوئے کہا کہ گری راج سنگھ ہلکا پن بیان دینے کے لئے جانے جاتے ہیں، ان کا بیان ہمیشہ سے لوگوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کا کام کرتا ہے۔ JDU Leader's Reaction to MP Raj Singh's Controversial Statement

مجاہد عالم
مجاہد عالم
author img

By

Published : Jun 10, 2022, 11:40 AM IST

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جب سے بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کا اعلان کیا یے تب سے حکومت میں ہی اتحاد کی پارٹی بی جے پی بنگلہ دیشی اور روہنگیا مسلمانوں کی مردم شماری کرانے کا مطالبہ کر رہی ہے، بی جے پی کے رکن پارلیمان گری راج سنگھ نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیمانچل میں خاص طور سے بنگلہ دیشی اور روہنگیا مسلمان غیر قانونی طریقے سے رہ رہے ہیں، جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے، حکومت کو چاہیے کہ ایسے لوگوں کی بھی الگ سے مردم شماری کر ملک سے نکالا جائے۔

مجاہد عالم

JDU Leader's Reaction to MP Raj Singh's Controversial Statement

گری راج سنگھ کے بیان پر جے ڈی یو کے سابق رکن اسمبلی و کشن گنج کے لیڈر ماسٹر مجاہد نے سخت اعتراض درج کراتے ہوئے کہا کہ گری راج سنگھ ہلکا پن بیان دینے کے لئے جانے جاتے ہیں، ان کا بیان ہمیشہ سے لوگوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کا کام کرتا ہے، میں خود سیمانچل سے آتا ہوں، میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ سیمانچل میں کوئی بھی باہری نہیں ہے، بنگلہ دیشی اور روہنگیا مسلمان کے نام پر سیمانچل کو بدنام کر کی کوشش کی جا رہی ہے، نتیش کمار اس طرح کے بیان کو خوب اچھی طرح سمجھتے ہیں، اس طرح کا بیان حقائق سے برخلاف ہے.

مزید پڑھیں:Caste Based Census: ذات پر مبنی مردم شماری کے لئے جے ڈی یو کا موقف واضح ہے، میجراقبال حیدر

ماسٹر مجاہد نے کہا کہ سیمانچل دراصل امن و امان کی جگہ ہے، یہاں سبھی مذہب و نظریات کے لوگ آپس میں مل جل کر رہتے ہیں، نتیش کمار کی قیادت میں کسی بھی علاقہ میں فرقہ وارانہ ماحول کو پنپنے نہیں دیا جائے گا، گری راج سنگھ کو یہ برداشت نہیں ہو رہا ہے کہ لوگ آپس میں کیسے مل جل کر رہ رہے ہیں، اس لیے متنازعہ بیان دے کر ذاتی مردم شماری کو لیکر حکومت کے ارادے کمزور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، گری راج سنگھ کو سمجھ لینا چاہئے کہ یہاں جب تک نتیش حکومت ہے اس طرح کا ایجنڈا نہیں چل سکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.