ETV Bharat / state

عظیم اتحاد کے ذریعہ انسانی چین کا مظاہرہ

author img

By

Published : Jan 30, 2021, 6:55 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا سمیت مختلف اضلاع میں راشٹریہ جنتا دل کی جانب سے زرعی قوانین کی مخالفت میں ہیومن چین کے ذریعہ مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

زرعی قوانین کی مخالفت ہیومین چین کا مظاہرہ

ہیومین چین مظاہرہ کی قیادت آر جے ڈی کے سینیئر رہنما تیجسوی یادو کر رہے ہیں۔

راشٹریہ جنتا دل کے رہنماؤں نے ہیومن چین میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی شرکت کا دعوی کیا ہے۔

بہار میں آج 30 جنوری 2021 کو کسانوں کی حمایت اور زرعی قوانین کی مخالفت میں عظیم اتحاد بھی شامل ہے۔

اس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

گیا کے گروا حلقہ سے رکن اسمبلی ونے یادو نے کہا کہ جس طرح سے مرکزی حکومت کسانوں کو پریشان کررہی ہے اس سے نہ صرف پنجاب اور ہریانہ و راجستھان کے کسان ناراض ہیں بلکہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے ملکی سطح پر ناراضگی ہے،

انھوں نے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل بہار میں بڑی پارٹی ہے۔

اس لیے وہ اپنے اتحادی جماعت "عظیم اتحاد" کی پارٹیوں کے ساتھ مل کر مرکزی وریاستی حکومت کے خلاف مظاہرے کررہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہیومین چین بناکر اپنی طاقت کا احساس کرانا مقصد نہیں ہے بلکہ کسانوں کا حق دلانے کے لیے ہے۔

مزید پڑھیں:سیمانچل کی خاص ڈش "بھکا" کا بڑھتا چلن

ونے یادو نے کہا کہ ریاستی سطح پر آج دن کے ساڑھے بارہ بجے سے ہیومین چین کی تشکیل دی جا رہی ہے اور دن کے ایک بجے ختم ہوگی۔

عظیم اتحاد کے سبھی رہنما وکارکنان سمیت عام لوگ اس میں شرکت کریں گے۔

ونے یادو نے کہا کہ گیا میں بھی عظیم اتحاد کے رہنماؤں کی اس کو لیکر میٹنگ ہوئی ہے جس میں سبھی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

گیا میں جھارکھنڈ کی سرحد سے ہیومین چین کی شروعات ہوگی جو یہ سلسلہ پٹنہ تک پہنچے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.