ETV Bharat / state

ارریہ میں غلہ تاجر کا گولی مار کر قتل - پھلکاہا تھانہ حلقہ کے بھورہر

ارریہ میں آئے دن جس طرح سے جرائم پیشوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اس سے شہر کے لوگ دہشت میں ہیں، ابھی حال ہی ایک دوا تاجر کو گولیوں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

ارریہ میں غلہ تاجر کا گولی مار کر قتل
ارریہ میں غلہ تاجر کا گولی مار کر قتل
author img

By

Published : Feb 1, 2021, 1:43 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں آئے دن جس طرح سے جرائم پیشوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اس سے شہر کے لوگ دہشت میں ہیں، ابھی دس دن بھی نہیں ہوئے آج پھر ارریہ کے فاربس گنج میں روپے کی وصولی کر لوٹ رہے ایک تاجر کو نامعلوم جرائم پیشوں نے گولی مار کر قتل کر دیا، جبکہ تاجر کے ساتھ موجود ملازم شدید طور سے زخمی ہو گیا، واقعہ صبح نو بجے پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعہ فاربس گنج بلاک کے پھلکاہا تھانہ حلقہ کے بھورہر و سون پور کے قریب پیش آیا، غلہ تاجر امن کمار گپتا اپنے ملازم راہل گپتا کو ساتھ لیکر وصولی کے روپے لانے پھلکاہا کے کئی جگہوں پر گیا ہوا تھا، وہاں سے تین لاکھ وصولی کر موٹرسائیکل کے ذریعے واپس آ رہا تھا، کہ پیچھے سے اسلحہ سے لیس تین موٹرسائیکل سوار امن کمار گپتا کا پیچھا کرنے لگے، اسی دوران امن کمار کی موٹر سائیکل پر جرائم پیشوں نے گولیاں چلانی شروع کر دی، گولی امن کمار کو لگی جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی جبکہ راہل گپتا شدید زخمی ہو گیا۔

مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں کو فاربس گنج ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے امن کمار گپتا کو مردہ قرار دیا، امن کمار گپتا فاربس گنج کے چھوا پٹی کے باشندہ تھے اور گپتا اسٹور کے نام سے ان کے غلہ کی دکان ہے۔

اطلاع ملتے ہی بتھناہا تھانہ اور فاربس گنج کی پولس ہسپتال پہنچی اور لوگوں سے واقعہ کے تعلق سے معلومات حاصل کر رہی ہے، واقعہ کی خبر سے غلہ یونین کے عہدے دار بھی ہسپتال پہنچے اور اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ارریہ میں جرائم پیشوں کے حوصلے اس قدر بلند ہیں کہ یہاں اب کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

یونین کے لوگوں نے پولس انتظامیہ سے جرائم پیشوں کو 24 گھنٹے کے اندر جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان لوگوں کی گرفتاری نہیں ہوتی ہے تو ہم لوگ بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے، پولس جرائم پیشوں کو پکڑنے کے لیے چھاپہ ماری شروع کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.