ETV Bharat / state

گوپال گنج: کشتی کے سہارے دلہن کے گھر پہنچا دولہا - latest news Gopalganj

بہار کے گوپال گنج میں سیلاب سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ جب ایک دولہا اپنے گھر سے باراتیوں کے ساتھ نکلا تو راستے میں سیلاب کے پانی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہیں کشتی کے سہارے دولہن کے گھر جانا پڑا۔ یہ واقعہ مانجھا بلاک کے نیمونیا گاؤں کا ہے۔

Bh_01_shadi_pkg_BH10067
گوپال گنج: کشتی کے سہارے دولہن کے گھر پہنچا دولہا
author img

By

Published : Jun 20, 2021, 12:54 PM IST

بہار میں سیلاب متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا دوسری جگہ منتقل ہونے کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں دوسری طرف کئی لوگوں کی شادی سیلاب سے متاثر ہوئی ہیں۔ گوپال گنج میں کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا جہاں ایک دولہا کشتی کے سہارے سسرال پہنچ کر دلہن کو اپنے ساتھ گھر لے کر آیا۔

دیکھیں ویڈیو

یہ واقعہ لوگوں کے درمیان موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ معاملہ مانجھا بلاک کے نیمونیا گاؤں کا ہے۔ گھر والوں نے بتایا کہ جادوپور تھانہ کے بھگوان پور گاؤں کے رام وچن یادو کا لڑکا رام کنور یادو کی شادی کنہیا یادو کی بیٹی کماری کرن سے ہونا تھی۔ شادی کے دن وقت پر دولہے کی گاڑی باراتیوں کے قافلے کے ساتھ جب لڑکی کے گھر کے لئے چلی تو راستے میں سیلاب کا پانی دیکھ کر سب کے ہوش اڑ گئے۔

مزید پڑھیں: چھپرا: دیکھتے ہی دیکھتے گنگا ندی میں ڈوب گئی کشتی

جس کے بعد دولہن کو کشتی سے لانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔ حالت دیکھ کر گاڑیوں کو واپس بھیج دیا اور کشتی پر سوار ہو کر دولہا دلہن کے گھر کی طرف چل دیا۔ پورے رسم ورواج کے مطابق شادی ہوئی اور کشتی کے ہی سہارے دلہن کے ساتھ دولہا واپس لوٹا۔

یہ بھی پڑھیں: بحرین میں بہار کے نوجوان کو تین سال قید کی سزا

بالمیکی نگر بیراج سے چھوڑے گئے 4 لاکھ 12 ہزار کیوسیک پانی کی وجہ سے گنڈک ندی خطرے سے باہر ہے۔ ساتھ ہی لگاتار ہو رہی بارش سے لوگوں کی حالت خراب دن بہ دن خراب ہورہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.