ETV Bharat / state

گرلس ڈے پر بچیوں کے چہرے پر مسکان بکھیرنے کی کوشش

قومی سطح پر منائے جانے والے 'راشٹریہ بالیکا دیوس (نیشنل گرلس ڈے) کے موقع پر ریاست بہار کے بھاگلپور میں واقع بہار 'بال بھون کلکاری' میں بچیوں کا رنگا رنگ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں معصوم بچیوں نے اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا۔

راشٹریہ بالیکا دیوس
راشٹریہ بالیکا دیوس
author img

By

Published : Jan 25, 2021, 7:58 AM IST

پروگرام کے آغاز میں 'بال بھون کلکاری' کی کوآرڈینیٹر ابھیلاشا کماری نے بھارتی رسم کے مطابق لڑکیوں کے ماتھے پر ٹیکا لگا کر خیر مقدم کیا۔ ساتھ ہی تعلیم کے تئیں ان میں رغبت پیدا کرنے کے لیے قلم اور بیاض تقسیم کی گئی۔

راشٹریہ بالیکا دیوس

اس پروگرام کی میں پیغام دیا گیا کہ سماج کے ہر شخص کو تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل ہے پھر چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی۔

کوآرڈینیٹر ابھیلاشا کماری نے کہا کہ 'موجودہ دور میں لڑکیاں ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں اس کے باجود ان کے تئیں سماج کا نظریہ پوری طرح سے اب بھی بدلا نہیں ہے لہذا کِلکاری ٹیم کی کوشش رہتی ہے کہ لڑکیاں مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کا ہنر پیدا کریں۔

اس دوران بچوں کے ذریعہ یوم جمہوریہ کے پروگرام میں پیش کرنے کے لیے تیار کردہ گیت بھی پیش کیا جس نے سبھی کا دل موہ لیا۔

اس موقع پر معاون پروگرام افسر گیتا کماری، معاون اسٹیٹسٹک افسر میناکشی کیسری بھی بچیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے موجود نظر آئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.