پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کی بنیاد پر سکندر پور من تالاب کے نزدیک تالاب کنارے سے ایک لڑکی کی لاش برآمد کی گئی ہے ۔
متوفیہ لڑکی کی عمر 15 سے 20 سال کے درمیان ہے جس کی فی الحال شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔ لڑکی کے ہاتھ ۔ پیر بندھے ہوئے تھے ۔
ذرائع نے بتایاکہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔