ETV Bharat / state

باپ کے ڈاٹنے کے بعد لڑکی نے کی خودکشی - بہار نیوز

بہار میں سارن ضلع کے گورا پولیس آؤٹ پوسٹ علاقے کے سلیمہ پور گاؤں میں باپ کی ڈانٹ سننے کے بعد ایک لڑکی نےگلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔

باپ کے ڈاٹنے کے بعد لڑکی نے کی خودکشی
باپ کے ڈاٹنے کے بعد لڑکی نے کی خودکشی
author img

By

Published : Feb 15, 2020, 6:47 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:05 AM IST

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سلیمہ پور گاؤں کے ششی کانت سنگھ کی 16 سالہ بیٹی شویتا کماری نے اس برس ہی انٹر میڈیٹ کا امتحان دیا تھا۔

شویتا کے والد نےکل رات کسی بات پر بیٹی کو ڈانٹ دیا تھا اور اس کے بعد گھر کےسب افراد سونے چلےگئے تھے۔ دیر رات شویتا نے گلے میں دوپٹے سے پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔

ذرائع نے بتایا کہ آج صبح اس کے اہل خانہ جب اس کے کمرے میں گئے تو لڑکی کو پھندے سے جھولتا پایا۔ جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔

اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے چھپرا صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔ پولیس اس معاملے میں یو ڈی کیس درج کرکے جانچ کررہی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:05 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.