ETV Bharat / state

مرکزی وزیر نے ای ٹی وی بھارت کو مبارک باد پیش کی - ramoji rao etv bharat news

ریاست بہار کے بیگو سرائے سے رکن پارلیمان و مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے راموجی گروپ کے چیئرمین راموجی راؤ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ ای ٹی وی بھارت نے جس انداز میں مہاتما گاندھی کو خراج تحسین پیش کیا ہے وہ لاجواب ہے۔

گری راج سنگھ نے چیئرمین راموجی راؤ کا شکریہ ادا کیا
author img

By

Published : Oct 3, 2019, 12:38 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے ذریعہ بابائے قوم کی پسندیدہ بھکتی والے نغمے سے قوم کو بیدار کرنے کی جو نئی پہل کی گئی ہے اس سے کافی مدد ملے گی۔

گری راج سنگھ نے چیئرمین راموجی راؤ کا شکریہ ادا کیا

گری راج سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو گاندھی جینتی کے موقعے پر گاندھی جی کے معروف بھجن کو ایک نئے انداز میں پیش کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی اور رامو جی راؤ کا دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ "میں ای ٹی وی بھارت اور راموجی راؤ کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے جنوبی بھارت میں ایک معاشرتی انقلاب برپا کیا۔ اب یہ ویڈیو پوری قوم کو بیدار کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔"

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹوئٹ کر کے ای ٹی وی بھارت کو مبارک باد دی اور کہا کہ باپو کے بھجن کو شاندار طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ مہاتما گاندھی کے خواب کی مناسبت سے میڈیا نے صفائی مہم میں بہت تعاون کیا ہے۔ اب باری ملک کو پلاسٹک سے آزاد کرنے کی ہے۔

بتا دیں کہ ای ٹی وی بھارت نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر انھیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے معروف بھجن کو ایک نئے انداز میں پیش کیا ہے۔ اس کا افتتاح رامو جی گروپ کے چیئرمین رامو جی راؤ نے کیا۔

ای ٹی وی بھارت نے پندرہویں صدی کے معروف گجراتی شاعر نرسینہ مہتا کے معروف بھجن سے ملک کو مربوط و متحد کرنے کا پیغام دیا ہے۔ 'ویشنو جن تو، تینے رے کہیۓ، جے پیڑ پرائے جانے رے، پر دکھے اپکار کرے توئے من ابھیمان نہ آنے رے۔'

یعنی خدا سے اصل عقیدت تو یہ ہے کہ دوسروں کے آلام و مصائب کو محسوس کرکے اس سے نجات دلائے، لیکن اس کے لیے نہ تو کبھی احسان جتائے اور نہ ہی تکبر کا اظہار کرے۔

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے راموجی گروپ کے چیئرمین راموجی راؤ کا ان کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا ہے۔

Intro:सर के निर्देश पर भेजी गई है।

Body:।

Conclusion:।
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.