ETV Bharat / state

Ghulam Rasool Bilavi سی اے اے، این آر سی اور طلاق ثلاثہ کے خلاف غلام رسول بلیاوی نے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کی - سی اے اے این آر سی اور طلاق ثلاثہ کا معاملہ

مولانا غلام رسول بلیاوی نے کہا کہ ادارہ شرعیہ نے سپریم کورٹ میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ایک رٹ دائر کی ہے، یہ وہی سی اے اے اور این آر سی ہے جس کو لیکر پورے ملک کے مسلمانوں میں بے چینی تھی اور ابھی بھی ہے، جب مسلم اقلیتوں کو اور سیاستدانوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے جو اعتماد ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہو سکا. پھر میں نے فیصلہ کیا کہ ہمیں اپنی لڑائی خود لڑنی ہوگی۔ JD-U leader files pleas in Indian SC challenging NRC, CAA & ban on triple talaq

غلام رسول بلیاوی
غلام رسول بلیاوی
author img

By

Published : Nov 29, 2022, 6:57 AM IST

سی اے اے، این آر سی اور طلاق ثلاثہ کے خلاف ادارہ شرعیہ قانونی لڑائی لڑنے کی تیاری میں ہے. ادارہ شرعیہ اس کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ چکا ہے. سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن اور نظر ثانی کی درخواست دائر کی گئی ہے. ان تینوں مقدمات کی سماعت آئندہ ماہ دو دسمبر کو ہونے والی ہے. بہار کے جدیو لیڈر و ادارہ شرعیہ کے قومی صدر مولانا غلام رسول بلیاوی اپنے وکلاء کے ہمراہ دو دسمبر کو سپریم کورٹ میں ہونے والی بحث میں شامل ہوں گے. JD-U leader files pleas in Indian SC challenging NRC, CAA & ban on triple talaq

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مولانا غلام رسول بلیاوی نے کہا کہ ادارہ شرعیہ نے سپریم کورٹ میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ایک رٹ دائر کی ہے، یہ وہی سی اے اے اور این آر سی ہے جس کو لیکر پورے ملک کے مسلمانوں میں بے چینی تھی اور ابھی بھی ہے، جب مسلم اقلیتوں کو اور سیاستدانوں کو مرکزی حکومت کی جانب جو اعتماد ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہو سکا. پھر میں نے فیصلہ کیا کہ ہمیں اپنی لڑائی خود لڑنی ہوگی. لہٰذا ادارہ شرعیہ نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا اور وہاں عرضی دائر کی، ہمارے وکلاء اس پورے معاملے کو لیکر تیاری میں ہیں اور اس معاملہ پر دو دسمبر کو سماعت ہوگی. اس میں شامل ہو کر ہمیں بھی اپنا موقف پیش کرنا ہے۔

مولانا بلیاوی نے مزید کہا کہ تین طلاق کا مسئلہ بھی زیر غور ہے. آخر یہ مسئلہ کیا ہے؟ جب ایک ساتھ تین طلاق دینے کے بعد بھی تین طلاق نہیں ہوئی تو 3 سال کی سزا کیوں؟ ہم نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کی ہے، اور مجھے امید ہے سپریم کورٹ اس پر سنجیدگی سے فیصلہ لے گا. مولانا بلیاوی نے کہا کہ اس تعلق سے ہم ایک تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں، 13 دسمبر کو ادارہ شرعیہ کی جانب سے پورے بہار میں ایک بڑا جلوس نکلے گا جس میں اقلیتوں کے حقوق اور منصوبہ بتایا جائے گا. اس تقریب سے مسلم اسکالرز بھی اظہار خیال کریں گے۔

مزید پڑھیں:شہریت ترمیمی بل: غلام رسول بلیاوی کا نتیش کمار کو خط

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.