ETV Bharat / state

گیا میں 17 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا اہتمام - ضلع گیا کے آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی

ضلع گیا کے آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی کے صحن میں 17 جنٹلمین کیڈٹس نے 17 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ لیا۔ او ٹی اے کمانڈنٹ سنیل سریواستو نے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Gentleman Cadets Parade organized in gaya
گیا میں 17 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 3:45 PM IST

ریاست بہار میں ضلع گیا کے ڈوبھی روڈ پر واقع آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی 'او ٹی اے' میں ہفتے کے روز 17 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔

گیا میں 17 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

پاسنگ آوٹ پریڈ میں کل 17 جنٹلمین کیڈٹس نے حصہ لیا، اس دوران او ٹی اے کمانڈنٹ سنیل سریواستو نے پریڈ کی سلامی لی۔

اس موقع پر آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی کے متعدد آفیسرز اور ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ جنٹلمین کیڈٹس نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر فوجی دھن پر پریڈ کیا۔

پاسنگ آوٹ پریڈ میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ سنیل سریواستو نے کہا کہ 'آج او ٹی اے میں 17 کیڈٹس پاس ہوئے ہیں۔ یہ تمام مختلف اداروں میں ٹریننگ لے کر فوج کے سینیئر افسر بن جائیں گے اور ملک کی خدمت کریں گے، ہم ان کے روشن مستقبل کی امید کرتے ہیں۔'

OTA Commandant Sunil Srivastava saluted the parade
او ٹی اے کمانڈنٹ سنیل سریواستو نے پریڈ کی سلامی لی

کمانڈنٹ نے بتایا کہ یہاں سے 81 ائیر کیڈٹس کو پاس کیا جانا تھا لیکن کووڈ-19 کی وجہ سے وہ اپنے منتخب کیے ہوئے مختلف انجینئرنگ فوجی اداروں میں کمیشن حاصل کر رہے ہیں۔ ہمیں ان پر بھی بہت زیادہ فخر اور خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ کووڈ-19 کی وجہ سے بہت سارے کیڈٹس کے والدین اس تاریخی لمحے کو دیکھنے نہیں آسکے جس کا ہمیں افسوس ہے۔

17 Gentleman Cadets participated in the 17th Passing Out Parade
17 جنٹلمین کیڈٹس نے 17 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ لیا

کمانڈنٹ سنیل سریواستو نے بتایا کہ اس مرتبہ پاس آؤٹ کا انعقاد کورونا کی وجہ سے ایک سادہ انداز میں کیا گیا ہے۔انہوں نے جنٹلمین کیڈٹس اور ان کے سرپرستوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کورونا دور میں صفائی اور سماجی دوری برقرار رکھیں۔

تربیت کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس وِپول سنہا کو چاندی کا تمغہ بھی دیا گیا۔

ویپل سنہا نے کہا کہ ہماری کامیابی کا سہرا ہمارے والدین اور تربیت کے افسران کو جاتا ہے جن کی وجہ سے ہی آج ہم اس مقام پر پہنچ سکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو ہمیشہ ملک کی خدمت کے لیے تیار رہنا چاہئے، یہ ضروری نہیں ہے کہ کوئی صرف وردی پہن کر ہی ملک کی خدمت کر سکتا ہے بلکہ وردی کے بغیر بھی ملک کی خدمت کی جاسکتی ہے، وپول سنہا کا تعلق آسام کے کریم گنج سے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.