ETV Bharat / state

Gaya Karbala Hindu Muslim Unity گیا کا کربلا ہندو مسلم اتحاد کا مظہر - گیا میں محرم

بہار کا ضلع گیا کے اقبال نگر محلہ کے قریب رام شیلا پہاڑی کے دامن میں ایک کربلا واقع ہے۔ جسے ہندو مسلم کے اتحاد کے مظہر کے طور پر بھی جانا جاتاہے۔ کربلا کی ایک اپنی کمیٹی ہے جس کے چیئرمین ڈسٹرکٹ جج ہوتے ہیں۔ قریب تین سو برس قدیم اس کربلا کی تعمیر ایک خاتون کے خواب پر منحصر ہے۔ جسے ہندو خاندانوں نے مکمل کرایا ہے۔

گیا کا کربلا ہندو مسلم اتحاد کا مظہر ہے
گیا کا کربلا ہندو مسلم اتحاد کا مظہر ہے
author img

By

Published : Jul 25, 2023, 6:15 PM IST

Updated : Jul 26, 2023, 9:37 AM IST

گیا کا کربلا ہندو مسلم اتحاد کا مظہر ہے

گیا : محرم الحرام کا مہینہ شروع ہوتے ہی کربلا کی یاد میں مجلسیں شروع ہوجاتی ہیں۔ریاست بہار کے بڑے اور قدیم گیا کے کربلا میں بھی ہر دن ہزاروں افراد پر مشتمل عقیدت مندوں کا ہجوم نظر آتا ہےاور اس میں ہندو مسلم سبھی شامل ہوتے ہیں۔ کہاجاتا ہےکہ گیا کے اس قدیم کربلا کی تعمیر دو ہندو خاندانوں نے کرایا ہے اس میں ایک نے زمین دی تو دوسرے نے عمارت کی تعمیر کروائی ، اس کربلا میں بلا تفریق مذہب و ملت ہر طبقے کے لوگوں کی آمد ہوتی ہے ، گیا کربلا کے خادم ڈاکٹر سید شبیر عالم کہتے ہیں یہاں ایک خاتون نے کربلا معلی سے خون آلودہ مٹی لاکر تدفین کیا تھا اور اسی کے بعد رائے ہری پرساد نے کربلا کی تعمیر کے اخراجات کو برداشت کیا، زینت بی بی نام کی خاتون نے پہلی بار اس جگہ کو اس وقت منتخب کیا تھا۔ جب اُنہوں نے اس مقام کو خواب میں دیکھا ، جس جگہ پر یہ کربلا واقع ہے دراصل اُسکے سامنے سے پھلگو ندی بہتی ہے اسکے دوسری جانب پہاڑی ہے ، جغرافیہ طور پر اس کو کربلا معلی سے مشابہت تسلیم کی گئی ہے ، شبیر عالم کہتے ہیں کہ گیا کا یہ کربلا ' ثانی کربلا ' سے بھی معروف ہے اور اس کی تعمیر ایک خاتون کے خواب پر منحصر ہے جسے ہندو خاندان نے مکمل کی یعنی کربلا کے لیے زمین وقف کی اور پھر اس پر کربلا کی تعمیر بھی کروائی۔

گیا کے کربلا کی تاریخ کے حوالے سے یہاں کے خادم ڈاکٹر سید شبیر عالم بتاتے ہیں کہ انہوں نے اپنے آبا و اجداد اور مؤرخین سے سُنا ہے کہ زینت بے بی نامی خاتون نے خواب دیکھا تھا کہ 'جس مٹی پر حضرت حسینؓ کو شہید کیا گیا تھا۔ وہی خون میں لت پت مٹی انہوں نے بغداد کربلا سے لاکر بھارت میں ایک جگہ دفن کی ہے۔ اس خواب کے بعد ایک دن راستے سے گزرتے ہوئے جب زینت اس جگہ کی تلاش میں 'گیا' سے گزر رہی تھی تو ان کی نظر اقبال نگر کے قریب رام شیلا پہاڑ کے دامن پر پڑی جسکے سامنے سے پھلگو ندی کا گزر ہوتا ہے۔ جہاں دو پہاڑیوں کے درمیان ایک اونچی جگہ ہے، جس کے کنارے ندی بہتی ہے۔ جو بالکل خون کی شکل کی طرح اسوقت تھی
کربلا ٹرسٹ کے سکریٹری مسعود منظر نے بتایا کہ رائے ہری پرساد ایک زمیندار تھے اور انگریزی حکومت نے انہیں رائے کا لقب نوازا تھا ، انہوں نے بتایا کہ کہا جاتا ہے کہ زینت بی بی رائے پرساد کی بیوی تھی اور جب اسنے خواب کی جگہ ڈھونڈنے کے بعد اپنے شوہر ہریہر پرساد سے اس واقعہ کا ذکر کیا تو انہوں نے کربلا بھیج کر مٹی منگوایا اور یہاں کربلا تعمیر کروایا۔ اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ڈاکٹر سید شبیر عالم قادری کے آبا و اجداد کو سونپی گئی۔ آج بھی یہاں سے سات محرم کو جو جلوس برآمد ہوتا ہے وہ ہریہر پرساد کے گھر کے پاس جاکر رکتا ہے اور وہیں پر فاتحہ کی رسم ادا ہوتی ہے۔ کہاجاتا ہے کہ یہاں عراق اور ایران کے لوگ بھی سنہ 1800 عیسوی میں آئے تھے اور کربلا کے بارے میں معلومات حاصل کی اور ان کے آنے کا سلسلہ برسوں جاری رہا گیا کے کربلا تاریخ قریب تین سو برس قدیم ہے کربلا کے علاقے میں واقع قبرستان میں بھی دو سو ڈھائی سو برس پرانی قبروں پر بھی لگے قطبہ سے اسکی قدامت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

موجودہ وقت میں اس کربلا کے انتظام و انصرام کی زمہ داری کربلا ٹرسٹ کی ہے۔ جس میں سبھی طبقہ کے افراد شامل ہیں کربلا ٹرسٹ کا قیام سنہ 1906 میں ایک ٹائٹل سوٹ مقدمہ کے فیصلے کی بناء پر ہوا ٹرسٹ کے موجودہ سکریٹری مسعود منظر بتاتے ہیں کہ 1800عیسوی کے آخر میں یہاں ہندو ، سنی مسلمان اور شعیہ مسلمانوں کے درمیان کربلا کی جگہ پر ملکیت کے معاملے کو لیکر تنازعہ ہوا۔ حالانکہ کچھ ہی دنوں میں ہندو خاندان نے ملکیت سے اپنا دعوی واپس لے لیا تاہم سنی مسلمان اور شعیہ مسلمانوں کے درمیان تنازع چلتا رہا سنہ 1906میں سول کورٹ نے اپنے فیصلے میں دونوں کی ملکیت کے دعوے کوختم کرتے ہوئے فیصلہ دیا اور کربلا ٹرسٹ بورڈ قائم کردیا۔ جس میں کہا گیا کہ چھ رکنی کمیٹی ہوگی جس کے چیئرمین ڈسٹرکٹ جج ہونگے جبکہ کمیٹی میں دیگر اراکین میں دو سنی مسلمان اور دو شعیہ مسلمان اور ایک ہندو شخص ہوگا یہ سلسلہ اسوقت سے جاری ہے۔حالانکہ ابھی موجودہ وقت میں ہندو سماج کی نمائندگی کرنے والے رام جی پرساد گزشتہ دو تین ماہ قبل انتقال کرچکے ہیں۔

گیا کا کربلا ہندو مسلم سکھ عیسائی سبھی طبقے اور مذہب کے اتحاد کا مظہر ہے۔ یہاں سبھی طبقے کے لوگوں کی آمد ہوتی ہے اور سبھی امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسین کی بارگاہ تک اپنی محبت کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ سنتوش سنگھ کہتے ہیں کہ کربلا میں ہر برس محرم کے جلوسوں کو وہ اپنے علاقوں سے لے کر پہنچتے ہیں۔ بڑی عقیدت ہے اور سبھی کی کوشش ہوتی ہے کہ پرامن اور بھائی چارے میں محرم منایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ محرم کے علاوہ بھی وہ کربلا جاتے ہیں اور اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں جبکہ مسعود منظر کہتے ہیں کہ آج بھی محرم کے موقع پر ' پیک ' لگاتے ہیں ان میں ہندوؤں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے

مزید پڑھیں:Urdu Poetry گیا کے دونوں شعراء کا کلام قابل تحسین

گیا شہر کے اقبال نگر محلے میں واقع کربلا میں محرم کے موقع پر ہزاروں عقیدت مندوں کا مجمع ہوتا ہے۔ انتظامیہ پرسکون طریقے سے پوری تقریب کو اختتام کرانے میں کوشاں ہے موجودہ حالات کے تناظر میں اس بار مزید احتیاط برتی جا رہی ہے۔ کربلا میں پہنچ کر خود ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے انتظامات کا جائزہ لیا اور اور یہاں ہونے والے سبھی پروگراموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی ایم نے کہا کہ بہار کا یہ بڑا کربلا لوگوں کے لیے مرکز عقیدت ہے یہاں سبھی طرح کی سہولیات کا انتظام و انصرام ہونا ضروری ہے۔ تاکہ عقیدت مندوں کو پریشانی نہ ہو۔

Last Updated : Jul 26, 2023, 9:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.