ETV Bharat / state

Meeting On Moharram محرم کے پیش نظر انتظامیہ کا جائزہ اجلاس - محرم کے پیش نظر انتظامیہ

گیا ضلع کے اعلی افسران کے ساتھ ڈی ایم نے میٹنگ کر امن و قانون کی صورتحال بحال رکھنے کی ہدایت دی ہے ضلع میں ایک پانچ سو کے قریب چھوٹے بڑے جلوس نکالے جاتے ہیں

محرم کے پیش نظر انتظامیہ کا جائزہ اجلاس
محرم کے پیش نظر انتظامیہ کا جائزہ اجلاس
author img

By

Published : Jul 20, 2023, 4:03 PM IST

محرم کے پیش نظر انتظامیہ کا جائزہ اجلاس

گیا:ریاست بہار کے گیا ضلع میں محرم کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کاروائی شروع کردی گئی ہے۔آج ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن کی صدارت میں افسران کی اس حوالہ سے ایک اہم نشست ہوئی جس میں کئی امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ بتایا گیا کہ گیا میں اس بار سو کی تعداد میں تازیہ جلوس برآمد ہوگا۔

ڈی ایم نے واضح ہدایات دیں کہ جس طرح رام نومی کے تہوار کے موقع پر امن و امان کے نظام کو برقرار رکھنے کے لیے ایس او پی پر عمل کیا گیا تھا، اسی طرح محرم کے تہوار میں ایس او پی کی مکمل طور پر پیروی کی جائے گی۔ ڈی جے کسی بھی حالت میں استعمال نہیں کیا جائے گا کیونکہ ڈی جے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے لیے تمام تھانہ انچارج ڈی جے آپریٹرز سے میٹنگ کرتے ہوئے احتیاطی کارروائی کریں۔ محرم کے تہوار کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تھانوں کو راستے کی تصدیق کرنے کی بھی ہدایت دی ہے تاکہ اس راستے سے ہی جلوس نکالا جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ اس کے ساتھ تازیہ کی اونچائی کا بھی اندازہ لگانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ راستے میں بجلی کے تار یا دیگر چیزوں کو وہ نہ چھو پائیں انہوں نے ہدایت کی کہ نئے راستے سے کسی بھی صورت میں جلوس نہیں نکالا جائے گا، پرانے تصدیق شدہ راستے کی دوبارہ تصدیق کی جائے جلوس کے راستے میں پڑنے والی سڑکوں کی ابھی سے ہی تصدیق اور جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔اگر کوئی سڑک بری حالت میں ہے تو اسے بروقت ہموار کرنا یقینی بنائیں۔

انہوں نے تمام سب ڈویژنل افسران اور سب ڈویژنل پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں انتہائی حساس اور غیر محفوظ مقامات کی نشاندہی کریں اور مسلسل انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کریں اور فلیگ مارچ کریں۔ انہوں نے تمام سب ڈویژنل افسران اور سب ڈویژنل پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کریں اگر سی سی اے کی ضرورت ہے تو اس کی تجویز بھیجیں تاکہ سی سی اے کے تحت کارروائی کی جاسکے۔ تمام سینئر افسران اور پولیس افسران الرٹ اور فعال شکل میں کام کریں۔ تمام پولیس افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ماضی میں پیش آنے والے واقعات کے خلاف درج ایف آئی آر کی روشنی میں سخت کارروائی کریں۔

یہ بھی پڑھیں:Action Against Illegal Arms Factory گیا میں غیرقانونی منی گن فیکٹری کا پردہ فاش

ایس ایس پی آشیش بھارتی نے کہا کہ اس سال صرف پچھلے سالوں کے لائسنس ہولڈرز کو ہی لائسنس جاری کیا جائے گا تمام تھانہ صدر اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایک بھی جلوس لائسنس کے بغیر نہ نکلے ۔کن کن مقامات پر ویڈیو گرافرز کی ضرورت ہے، کن کن مقامات پر ڈرون کی ضرورت ہے، واچ ٹاورز کی ضرورت ہے وہ ساری فہرست وغیرہ فوری طور پر دستیاب کرائی جائے تاکہ متعلقہ مقامات پر دستیابی کے انتظامات کئے جا سکیں۔ انہوں نے تمام سب ڈویژنل پولیس افسران اور تھانوں کے انچارج کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں فلیگ مارچ کریں اور حساس مقامات کی نشاندہی کریں۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ واقعہ کے امکان کی روشنی میں دفعہ 107 کے تحت کاروائی کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.