ETV Bharat / state

گیا: ضلع پریشد کے امیدوار قمر خان کے حامیوں نے انتخابی ریلی نکالی - اپنے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی

گیا میں پنچایت الیکشن کے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کی تیاری مکمل کرلی گئی۔ گذشتہ شام تشہیری مہم کا اختتام ہو گیا۔

گیا: ضلع پریشد کے امیدوار قمر خان کے حامیوں نے انتخابی ریلی نکالی
author img

By

Published : Nov 2, 2021, 4:00 PM IST

گیا کے تین بلاکس میں گذشتہ شام تشہیری مہم کا اختتام ہو گیا ہے، تین نومبر بدھ کو چھٹے مرحلے کے لیے ووٹنگ صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگی اور شام چار بجے اختتام ہوگی۔

آخری دن امیدواروں نے انتخابی تشہیر میں اپنی مضبوط امیدواری کا احساس کرایا۔ بانکے بازار کے ضلع پریشد کے انتخابی حلقہ 27 کے امیدوار محمد ایوب علی عرف قمر خان کی حمایت میں موٹرسائیکل سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں انکے حامیوں نے متعلقہ علاقے میں پہنچ کر ووٹرز کو اپنے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی، اس دوران امیدوار ایوب علی بھی شامل تھے جنہوں نے اپنے ترقیاتی منصوبوں اور انتخابی ایجنڈوں پر بات کی اور کہاکہ گزشتہ پانچ برسوں میں انہوں نے ایمانداری کے ساتھ بلاتفریق سبھی ذات و برادری اور مذہب کے لوگوں کے لیے کام کیا۔ سبھی کا ساتھ سبھی کا ویکاس کا نعرہ انہوں نے زمین پر اتارا، انکے علاقے میں امن وامان قائم رکھنے میں سبھی لوگوں نے تعاون کیا ہے اس علاقے سے ضلع پریشد کی سیٹ پر نمائندگی کرنا نہ صرف اعزاز ہے بلکہ ایک بڑا چیلنج بھی ہے کیونکہ یہاں ضلع پریشد کی سیٹ پر جیت کرنا ایک اسمبلی رکن کی طرح ہی مسائل اور چیلنجز سے بھرا ہوتا ہے، تاہم انہوں نے جیت بھی درج کیا تھا اور پانچ برسوں تک بہتر ڈھنگ سے اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں کو بھی انجام دیا۔'

دراصل بانکے بازار کے ضلع پریشد کی یہ سیٹ جنرل سیٹ ہے تاہم یہاں مسلمانوں کی آبادی کم ہونے کے باوجود سنہ 2016 کے پنچایت الیکشن میں یہاں سے ایوب علی عرف قمر خان نے اچھے ووٹوں سے جیت درج کی تھی۔ قمر خان ضلع کے پہلے امیدوار تھے جنہوں نے چوبیس برس کی عمر میں ضلع پریشد کی سیٹ پر جیت درج کی تھی۔ اس علاقے میں پچاس ہزار کی آبادی میں مسلم ووٹرز کی تعداد دس ہزار کے قریب ہے، تاہم یہاں سے ضلع پریشد کی سیٹ پر جیت درج کرنا ایک بڑی بات ہے۔ موجودہ الیکشن میں اس مرتبہ ضلع پریشد کی سیٹ کے لیے پندرہ امیدوار انتخابی میدان میں اترے ہیں جنکی قسمت کا فیصلہ بدھ کو ای وی ایم مشین میں قید ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.