ETV Bharat / state

گیا : یوم خواتین کے موقع پر خواتین کو ویکسین دی جائے گی - URDU NEWS

یوم خواتین کے موقع پر گیا میں بارہ سے پندرہ ہزار خواتین کو کورونا ویکسین دینے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

یوم خواتین کے موقع پر خواتین کو ویکسین دی جائے گی

author img

By

Published : Mar 8, 2021, 5:39 AM IST

بہار کے ضلع گیا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن میں تیزی لانے کی غرض سے یوم خواتین کے موقع پر ویکسینیشن کے لیے اسپیشل ڈے قرار دیا گیا ہے. اس دن ضلع میں ساٹھ سے زائد سینٹرز پر کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا کام ہوگا. سول سرجن نے بتایا کہ 8 مارچ کو یوم خواتین کے موقع پر صرف خواتین کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم ہے.

انہوں نے کہا کہ 'سبھی افراد سے گزارش ہے کہ فارمیلیٹیز مکمل کر کے تیسرے مرحلے کے تحت خواتین کو ٹیکا لگوانے کے لیے سینٹر پہنچائیں تاکہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں آسانی ہو'۔

یوم خواتین کے موقع پر خواتین کو ویکسین دی جائے گی

انہوں نے کہا 'ہماری کوشش ہے کہ سبھی سینٹرز پر یوم خواتین کے موقع پر خواتین اسٹاف کو ہی تعینات کیا جائے اس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ساٹھ سال سے زائد اور 45 سال سے زائد شدید بیماری سے متاثرہ افراد کو ٹیکہ لگانے کے لئے سینٹرز پر انتظار نہیں کرنا ہوگا۔ سینٹر پر پہنچنے پر بزرگوں کو صرف ادھار کارڈ کا فوٹو کاپی اور موبائل نمبر دینا ہے۔ دونوں چیزیں دستیاب کراتے ہی ویکسین دے دی جائے گی'۔

انہوں نے کہا 'دیہی علاقوں اور شہری علاقوں میں عوامی نمائندے، آشا اور آنگن واڑی ورکز کے ساتھ میٹنگ کر لی گئی ہے. انہیں تعاون کرنے کو کہا گیا ہے. شدید بیماریوں میں مبتلا متاثرین کی جانچ کیلئے ہر مرکز پر ڈاکٹر کی تعیناتی کی گئی ہے تاکہ بیماری سے متاثرین کی وہیں پر جانچ ہو'۔

یہ بھی پڑھیے
نریندر مودی نے ’ہم سونار بنگلہ‘ کا دیا نعرہ

انہوں نے مزید بتایا 'دو مرحلے کی ویکسینیشن کا کام ہفتہ کو مکمل ہو گیا ہے۔ پیر سے دوسرے مرحلے کے سیکنڈ فیز کی ویکسین دی جائے گی. انہوں نے کہا کہ گیا میں پوری طریقے سے کوشش کی جا رہی ہے کہ مارچ کے آخر تک تیسرے مرحلے کی ویکسینیشن کو ختم کر دیا جائے'۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت نے ہدایات جاری کی ہیں کہ یوم خواتین کے موقع پر زیادہ سے زیادہ خواتین کو کورونا ویکسین لگائی جائے. اس کے لیے آنگن واڑی اور جیویکا کی خادماوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں سے خواتین کو سینٹرز پر پہنچائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.