ضلع گیا کے بیلا گنج تھانہ حدود سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جو ڈی آئی جی کے نام سے فرضی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا کر لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے۔
گیا پولیس نے سوشل میڈیا پرفرضی اکاونٹ بناکر لوگوں کوگمراہ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے، یہ دونوں کسی عام آدمی کے نام سے فرضی اکاونٹ نہیں بنایا تھا بلکہ وہ مونگیر کے ڈی آئی جی منو مہاراج کے نام سے فرضی فیس بک اکاؤنٹ بنایا تھا۔
فرضی اکاونٹ بنانے والے شخص نیرج کمار اور اس کے بھائی دھیرج کمار کو گیا پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، ایس ایس پی راجیو مشرا نے اس کی تصدیق کی۔
بتایا جارہا ہے کہ گرفتار دونوں افراد کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے استاد ہیں،گیا کے بیلا گنج تھانہ حدود کے علاقہ رام جی مارکیٹ سے مونگیر کے ڈی آئی جی منو مہاراج کی ہدایت پر تشکیل دی گئی پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے دونوں کو گرفتار کیا ہے۔
ایس ایس پی راجیومشرا نے بتایا کہ 'مونگیر پولیس نے فرضی اکاؤنٹ چلانے کامقدمہ درج کیا تھا، تکنیکی جانچ میں پایا گیا کہ جس موبائل سے فیس بک اکاونٹ بنایا گیا تھا وہ موبائل ضلع گیا میں رجسٹرڈ ہے، جانچ میں نیرج اور اس کے بھائی دھیرج کا نام آیا ہے، خصوصی ٹیم اور ضلع پولیس کی مشترکہ کاروائی میں گرفتار کیا گیا ہے۔