ETV Bharat / state

Samadhan Yatra وزیراعلیٰ نے اقلیتی برادری کی مخصوص اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا - وزیر اعلی نتیش کمار گیا کے دورہ پر

گیا میں وزیراعلی نتیش کمارنے آج ' سمادھان یاترا' کے دوران ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں اور اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی نے اسکیموں پر موثر عمل آوری اور آنے والے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت دی۔ جائزہ میٹنگ میں موجود عوامی نمائندوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل بھی بتائے جس پر متعلقہ افسران کو فوراً حل کرنے کی ہدایت کی گئی۔On the visit of Chief Minister Nitish Kumar Gaya under Samadhan Yatra

مخصوص اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ
مخصوص اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ
author img

By

Published : Jan 21, 2023, 10:26 PM IST

وزیراعلی نتیش کمار نے بودھ گیا میں عوامی بہبود اسکیموں کے جائزہ لیا ۔ اس میں اقلیتی طبقے کے لیے مخصوبے بھی شامل تھے ۔ ساتھ ہی وزیراعلی اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت بانکے بازار بلاک کے بیلاگاوں میں دو قرض درخواست گزاروں کو وزیراعلی کے ہاتھوں نمائشی چیک بھی دیا گیا ۔ وزیراعلی نے یہاں بیلاگاوں میں امام گنج کی رہنے والی عالیہ خاتون کو تین لاکھ روپیے کاچیک دیا ، عالیہ خاتون نے رواں مالی سال میں ریڈیمیڈ کپڑے کی دوکان کے لیے درخواست دیاتھا جسکے بعد انہیں روزگار کے لیے یہ رقم منظور کی گئی ہے انکے علاوہ بیلاگاوں میں ایک اور دوسرے شخص عارف اقبال تھے جنہیں وزیراعلی کے ہاتھوں روزگار کے لیے قرض کی رقم کاچیک دیا گیا ہے انہیں ڈھائی لاکھ رقم کا چیک ملا ہے ۔

واضح ہوکہ گزشتہ مالی برس 2021_2020اور 2021_2022 کے لیے کل 152لوگوں کو اب تک قرض کی رقم دی جاچکی ہے ، کل 3کروڈ 90لاکھ روپیے انکے درمیان اگلے پانچ برسوں کے لیے پانچ فیصد شرح سود پر رقم تقسیم کی گئی ہے اسکے علاوہ ' پریتکتا ' اسکیم کے تحت جو اقلیتی طبقے کی طلاق شدہ خواتین ہیں یاپھر جنکے شوہر گزشتہ پانچ برسوں سے چھوڑے ہوئے ہیں ان خواتین کو بھی مالی مدد پہنچائی گئی ، جائزہ میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ دوماہ کے اندر 87 خواتین کو مذکورہ اسکیم کا فائدہ پہنچایا گیا ہے انکے درمیان 21 لاکھ 75 ہزار روپیے تقسیم ہوئے ہیں پریتکتا اسکیم کے تحت طلاق شدہ خواتین کو 25ہزار روپیے ملتے ہیں اسکا مقصد کہ طلاق شدہ خواتین گھر بیٹھے کوئی چھوٹا روزگار کرلیں ۔

وہیں میٹنگ اقلیتی ہاسٹل اور اس میں رہنے والے طلبہ وطالبات کو ملنے والے وظیفہ اسکیم کا بھی جائزہ لیا گیا ہاسٹل وظیفہ کے تحت ہرماہ مسلم طلبہ وطالبات کو بہار حکومت ایک ہزار روپے وظیفہ دیتی ہے آج جائزہ کے دوران وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت دی کہ اور بہتر ڈھنگ سے کام ہوں اسکی کوشش جاری رہے اس دوران اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان سمیت کئی وزرا اور چیف سکریٹری عامر سبحانی موجود تھے واضح ہوکہ وزیراعلی نتیش کمار اپنے سمادھان یاترا کے دوران اسکیموں کاجائزہ بھی لے رہے ہیں اس میں محکمہ اقلیتی فلاح کی بھی اسکیمیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:Samadhan Yatra وزیراعلیٰ نتیش کمار نے سمادھان یاترا کے دوران ای ٹی وی بھارت کے سوالوں کا جواب دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.