ETV Bharat / state

گیا: دس دنوں کی ہڑتال کے بعد صفائی ملازمین کام پر واپس - گیا ای ٹی وی بھارت خبر

بہار میں صفائی ملازمین کی جانب سے ریاست گیر ہڑتال کے بعد آج سے ضلع گیا میں صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ نگر کمشنر نے کہا کہ کچرا اٹھانے اور صفائی کے کاموں پر واپس نہیں آنے والے تین جمعدار کو معطل کردیا گیا ہے۔

دس دنوں بعد صفائی کا کام شروع
دس دنوں بعد صفائی کا کام شروع
author img

By

Published : Sep 15, 2021, 12:56 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین نے مختلف مطالبات کو لے کر گذشتہ دس دنوں سے ہڑتال پر تھے۔ اس کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقوں میں گندگی اور کچرے کا انبار تھا۔ تاہم گیا میں آج سے صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن نے کارپوریشن کے دوسرے ملازمین اور یومیہ مزدوروں کے تعاون سے صفائی ستھرائی کے کاموں کو بحال کیا ہے۔

میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ساون کمار کا کہنا ہے کہ بلدیہ کے پاس حسب ضرورت مزدور اور گاڑیاں موجود ہیں۔

دس دنوں بعد صفائی کا کام شروع

انہوں نے کہا کہ صفائی ملازمین ہڑتال ختم کرنے سے انکار کرہے تھے جس کے بعد آج سے صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چند ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ اگر کوئی ملازم صفائی کے دوران رخنہ ڈالتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اسی کے تحت تین صفائی جمعداروں کو معطل بھی کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

گیا: پانی کی قلت سے نمٹنے کی تیاریوں میں مصروف میونسپل کارپوریشن

واضح رہے کہ بہار کے تمام میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین اپنے مطالبات کے لیے گذشتہ دس دنوں سے ہڑتال پر تھے جس کی وجہ سے شہری علاقوں میں گندگی کا انبار تھا۔ تاہم آج سے صفائی شروع ہونے سے لوگوں کو راحت ملی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.