ETV Bharat / state

Gaya Station is Crowded گیا میں اسٹیشن پر قطار بند ہوکر مسافروں کو ٹرین پر سوار کیا جارہا ہے

گیا ضلع کے اسٹیشن پر کچھ دنوں سے مسافروں کا ہجوم زیادہ دیکھا جا رہا ہے، حالات یہ ہیں کہ آرپی ایف اور جی آر پی ایف کے جوانوں کی کئی ٹیمیں مسافروں کو صحیح سلامتی کے ساتھ ٹرینوں پر سوار کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔

author img

By

Published : Mar 15, 2023, 5:17 PM IST

Gaya Station is Crowded
Gaya Station is Crowded

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا ہجوم ہے۔ وجہ یہ ہے کہ تہواروں کے اختتام کے بعد لوگ اپنے کام کاج کے لیے دوسری ریاستوں کو واپس ہو رہے ہیں ہر دن ہزاروں کی تعداد یہاں سے سفر کر رہی ہے۔ آج 11 ریلوے اسٹیشن پر بھیڑ اتنی زیادہ ہو گئی کہ آر پی ایف اور جی آر پی ایف کے ساتھ ضلع پولیس کو تعینات کیا گیا تاکہ صحیح سلامت بغیر ہنگامہ اور کسی انہونی کے مسافروں کو ٹرین پر سوار کیا جا سکے۔ سب سے زیادہ بھیڑ آج گیا سے کھلنے والی مہابودھی ایکسپریس میں دیکھنے کو ملی۔ گیا آر پی ایف انسپکٹر اشوک دوبے نے بتایا کہ ہولی تہوار اور دیگر تہواروں کے اختتام کے بعد گیا ریلوے اسٹیشن سے ہر دن ہزاروں افراد سفر کررہے ہیں۔ یہاں اسٹیشن پر کسی طرح کا حادثہ پیش نہیں آئے اس کو لے کر پہلے سے تیاریاں کی گئی ہے۔

گیا میں اسٹیشن پر قطار بند ہوکر مسافروں کو ٹرین پر سوار کیا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ مسافروں کو قطار بند کراکر ٹرینوں میں سوار کیا جارہا ہے۔ خاص طور پر ٹرینوں کے جنرل ڈبے میں زیادہ بھیڑ ہورہی ہے۔ مسافروں کو صحیح جانکاری فراہمی کے لیے مائک کے ذریعے مسلسل اعلانات بھی کیے جارہے ہیں بھیڑ کو دیکھتے کو جن ٹرینوں کا یہاں گیا اسٹیشن پر ٹھہراؤ کم وقت کے لیے ہے ان ٹرینوں کے ٹھہرنے کی ٹائمنگ میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ تمام متعلقہ مسافرین آسانی سے سوار ہوسکیں، ساتھ ہی ایسے مواقع پر مجرمانہ واردات کو انجام دینے والے بھی متحرک ہوجاتے ہیں۔ اس صورت میں آر پی ایف اور پولیس کی دوسری ٹیموں کی مجرموں پر کڑی نگاہ ہے خاص طور پر نشہ گروہ سے مسافروں کو ہوشیار رہنے کی صلاح دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گیا ریلوے اسٹیشن نہ صرف ضلع گیا کا اہم ترین اسٹیشن ہے بلکہ یہاں اس اسٹیشن سے قریب کے سبھی اضلاع جس میں نوادہ، جہان آباد ارول اور جھارکھنڈ کا چترا ضلع کے مسافر سفر کرتے ہیں جس کی وجہ سے عام دنوں میں بھی یہاں سے اوسطاً ہر دن پندرہ ہزار مسافر سفر کرتے ہیں چونکہ تہواروں کا اختتام ہوا ہے اور شادیوں کا موسم جاری ہے اس صورت میں ہر دن بھیڑ بڑھ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.