ETV Bharat / state

Gaya SSP Elected for Osman Committee: گیا ایس ایس پی عثمان شہید وقف کمیٹی کے صدر منتخب - Hazrat Usman Shaheed Mazar Waqf Committee in gaya

ضلع گیا کے ایس ایس پی کو سنی وقف بورڈ پٹنہ نے حضرت عثمان شہید رحمۃ اللہ علیہ مزار کمیٹی کا صدر منتخب کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی ایس ایس پی کمیٹی کے صدر رہے ہیں۔ وقف بورڈ پٹنہ نے نئی کمیٹی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ Gaya ssp Elected for Osman Committee

گیا ایس ایس پی عثمان شہید وقف کمیٹی کے صدر منتخب

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 11:00 PM IST

گیا: شہر گیا میں تین مذہبی مقامات ایسے ہیں جس کی کمیٹی میں ڈی ایم اور ایس ایس پی صدر ہیں انہیں میں ایک حضرت عثمان شہید مزار وقف کمیٹی بھی ہے۔ Gaya ssp Elected for Osman Committee

یہ مزار شہر گیا کے قلب اور کوتوالی تھانہ احاطے میں واقع ہے مزار کے تعلق سے کہا جاتاہے کہ حضرت عثمان شہید رحمۃ اللہ علیہ کی مزار تین سو سال قدیم ہے اور یہاں پر اس وقت تھانہ موجود نہیں تھا ،بعد میں یہاں پر اس سے متصل انگریزی دور حکومت کے دوران پولیس تھانہ بنایا گیا اور آزادی کے بعد تاحال اس جگہ پر تھانہ موجود ہے۔

کوتوالی تھانہ کی دو عمارت ہے پرانی عمارت مزار کی دیوار سے متصل ہے سنی وقف بورڈ پٹنہ کے قیام اور اسکے برسوں بعد تک مزار کی دیکھ بھال تھانہ ہی کرتاہے آج بھی یہاں کمیٹی میں پولیس کے سینئر کپتان کے ساتھ مسلم پولیس جوان بھی ہوتے ہیں جبکہ کمیٹی کے سکریٹری اور ممبران مقامی افراد ہوتے ہیں۔ Hazrat Usman Shaheed Mazar Waqf Committee in Gaya

گیا ایس ایس پی عثمان شہید وقف کمیٹی کے صدر منتخب
گیا ایس ایس پی عثمان شہید وقف کمیٹی کے صدر منتخب

مزید پڑھیں:

اطلاع کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے عثمان شہید وقف کمیٹی کی مدت ختم تھی اب نئی کمیٹی کی تشکیل ہوچکی ہے اور یہاں کمیٹی میں ایس ایس پی ہر پریت کور کو صدر بنایا گیا ہے جبکہ سکریٹری کے طور پر سید شاہ ذی قمر کا انتخاب کیا گیا ہے ویسے یہاں جو بھی سینئر ایس پی ہوگا وہ خود بخود اس کمیٹی کا صدر ہوگا. Gaya ssp Elected for Osman Committee

واضح رہے کہ ضلع گیا میں بودھ گیا ٹیمپل منیجمنٹ اور وشنو پتھ مندر کمیٹی کے صدر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ہوتے ہیں جبکہ مسلم مذہبی مقام میں حضرت عثمان شہید ایک ایسا وقف ہے جہاں انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کمیٹی میں شامل ہیں یہاں عرس کے موقع پر پہلی چادر ضلع پولیس کی طرف سے پیش کی جاتی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.