بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس میں ضلع گیا میں واقع اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج میں زیرتعلیم کومل کماری انٹر کامرس میں ریاستی سطح پر دوسری ٹاپر رہیں۔ کومل کو مجموعی طور پر 94.8 فیصد کے ساتھ کل 474 نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔ کومل کے علاوہ دیگر دو دو سکنڈ ٹاپر قرار دیا گیا ہے جبکہ تینوں امیدواروں نے یکساں نمبرات حاصل کئے۔ ان تینوں کو سکنڈ ٹاپر قرار دیا گیا۔ دیگر دو طالبات میں ایک سیتامڑھی کی بھومی کماری اور جبکہ دوسری مگدھ کمشنری کے اورنگ آباد کی تنوجا سنگھ ہیں۔کومل کماری کے والد کا نام اشوک کمار اور والدہ کا نام نرملا دیوی ہے
شہر گیا کے کریم گنج محلے کے کمہار گلی کی رہنے والی کومل بچپن سے ہی ایک ہونہار طالبہ رہی ہے۔ اس کے والدآشوک کمار نے بتایا کہ کومل کا گھومنے پھرنے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ وہ گھر میں رہ کر دن رات پڑھتی تھی۔ اس موقع پر کومل نے بتایا کہ میری کامیابی کے پیچھے مرزا غالب کالج کے اساتذہ کی محنت اور کالج کی معیاری تعلیم،انکی رہنمائی، والدین کی مہربانی وحوصلہ افزائی اور خود کا مطالعہ ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوسرے ٹاپر بننے کی توقع رکھتی تھیں تو انہوں نے بتایا کہ ان کا اعتماد کہہ رہا تھا کہ نتیجہ بہت اچھا آئے گا۔
طالبہ کی کامیابی پر مرزا غالب کالج میں بھی جشن کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کالج کے سیکرٹری شبیع عارفین شمسی نے بتایا کہ اقلیتی مرزاغالب کالج لڑکیوں کی تعلیم کے لیے معروف ہے یہاں دس ہزار سے زیادہ لڑکیاں زیر تعلیم ہیں ، پروفیسر انچارج ڈاکٹر شجاعت علی خان، اساتذہ کے نمائندے ڈاکٹر ثروت شمسی، ڈاکٹر آفتاب خان، ڈاکٹر فضل الرحمن خان، ڈاکٹر عبدالرحمن خان ، جاوید خان اور ڈاکٹر نصرت جبین صدیقی وغیرہ نے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ سیکرٹری شمسی نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ کالج کے طلباء اپنی محنت اور لگن سے اپنے ادارے کا نام روشن کرتے رہیں گے۔ واضح ہوکہ آج بہار اسکول اگزامیشن بورڈ نے نتائج جاری کیا ہے۔ ہرسال مرزاغالب کالج کی لڑکیاں نمایاں کامیابی حاصل کرتی ہیں۔ اس مرتبہ تین لڑکیوں ریاستی سطح پر مقام حاصل کیا ہے ۔
مزید پڑھیں:Bihar Board 12th Result بہار بورڈ کے 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان، 83 فیصد طلبہ کامیاب