ETV Bharat / state

RJD MLA Akhtarul Iman Shaheen on Ambedkar آئین ساز بھیم راوٴ امبیڈکر کا نظریہ ہرگھر تک پہنچانے کی ضرورت، اخترالاسلام شاہین

بہار کے گیا ضلع میں آرجے ڈی کے رہنما اخترالاسلام شاہین نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بتاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور آرایس ایس آئین ساز بھیم راو امبیڈکر کے آئین کو بدلنے کا ماحول تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

آئین ساز بھیم راوٴ امبیڈکر کا نظریہ ہرگھر تک پہنچے :اخترالاسلام شاہین

author img

By

Published : May 26, 2023, 12:48 PM IST

آئین ساز بھیم راوٴ امبیڈکر کا نظریہ ہرگھر تک پہنچے :اخترالاسلام شاہین

گیا: ریاست بہار کے گیا میں آج آر جے ڈی کے رکن اسمبلی اختر الاسلام شاہین نے کہا کہ آئین ساز بھیم راؤ امبیڈکر کے آئین کو بی جے پی والی مرکزی حکومت بدلنا چاہتی ہے۔ آر ایس ایس کے سربراہ متعدد بار آئین پر چرچا کرنے کی باتیں کر چکے ہیں۔ اختر الاسلام شاہین نے اس دوران بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھیم راؤ امبیڈکر نے جو دلتوں اقلیتوں پچھڑے لوگوں کو حقوق دیا تھا اس کو بلا تفریق ادا کرنے کے بجائے اس میں کٹوتی ہی نہیں بلکہ سازش کی۔ان کا نظریہ واضح ہوتا ہے کہ آج بھی یہ پسماندہ طبقہ کو دیکھنا نہیں چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے نظریے والی پارٹیاں اور حکومت وقت نے بھی امبیڈکر کو نظر انداز کیا ہے پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے۔آج بھی ایسا ہو رہا ہے۔جنتا دل کی جب حکومت بنی تب بھیم راؤ امبیڈکر کو وہ اعزاز بخشا گیا جس کے وہ حقدار تھے ایک بار پھر آر جے ڈی پوری ریاست میں بھیم راؤ امبیڈکر پر چرچا پروگرام کا انعقاد کیا ہے تاکہ نئی نسل بھیم راؤ امبیڈکر کی قربانیوں کو یاد کریں اور ان کے ذریعے تیار کئے گئے آئین کو سمجھیں۔انہیں کیا اختیارات آئین میں ملے ہیں۔

رکن اسمبلی نے اس دوران ذات کی بناء پر گنتی کے معاملے پر بھی بی جے پی پر شدید تنقید کی اور کہاکہ یوپی اے کی حکومت نے ملکی سطح پر ذات کی بناء پر گنتی کرایا تھا تاہم منموہن سنگھ کی حکومت ختم ہونے کے بعد موجودہ حکومت نے اس کو سرد خانے میں ڈال دیا ۔بہار نے اس کی پہل کی اور اسوقت کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو اور وزیراعلی نتیش کمار اور دیگر رہنماوٴں نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے ذات کی بناپر گنتی کرائے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: CM Minority employment Yojna : گیا میں اقلیتی روزگار اسکیم سے کئی دکاندار مستفید

ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی تاہم کچھ دنوں بعد وہ اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے اب جبکہ بہار میں ذات کی بناء پرگنتی شروع ہوئی تو بی جے پی نے لوگوں کو گمراہ کیا عدالت میں معاملہ زیرالتوا ہے ذاتی گنتی سے بی جے پی کو نقصان ہوگا اسلیے وہ اس کو کرانے میں رخنہ ڈالنے کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.