ETV Bharat / state

Gaya Masjid Waqf Committee چھوٹی مسجد وقف کمیٹی کی تشکیل کو لیکر آپسی تکرار - چھوٹی مسجد وقف کمیٹی

گیا میں چھوٹی مسجد کی نئی کمیٹی کی تشکیل کو لیکر تکرار ہے اب نئی کمیٹی ضلع اوقاف کمیٹی اور ضلع نوڈل افسر وقف بورڈ کی صدارت میں اجلاس عام کرکے تشکیل دینے کی ہدایت وقف بورڈ نے دیا ہے۔

چھوٹی مسجد وقف کمیٹی
چھوٹی مسجد وقف کمیٹی
author img

By

Published : Feb 21, 2023, 9:17 PM IST

ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع وقف اسٹیٹ 735 اور 1127 اور وقف نمبر 1437 چھوٹی مسجد کمیٹی کی تشکیل نہیں ہونے سے یہاں کے انتظام وانصرام پر اثر پڑا ہے۔ مسجد اور اسکی املاک سنی وقف بورڈ پٹنہ سے ملحق ہے اور وقف بورڈ ہی مقامی کمیٹی کی تشکیل دیتا ہے لیکن گزشتہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود کمیٹی کی تشکیل بورڈ نے نہیں کیا ہے جس کو لیکر یہاں کے باشندوں بالخصوص مصلیان چھوٹی مسجد دھامی ٹولہ نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ اس مسجد کو تبلیغی جماعت کے ضلع مرکز کے طور پر بھی جانا جاتا ہے یہاں کی کمیٹی کی مدت کار ختم ہونے کے بعد ضلع وقف نوڈل افسر کے ذریعے کمیٹی کی فہرست بھیجی گئی تھی لیکن وقف بورڈ نے اسے نامنظور کردیا ہے اور ایک لیٹر جاری کرکے کہا ہے کہ وقف ایکٹ کی روشنی میں عام جلسہ کرکے کمیٹی کی تشکیل کرکے ضلع اوقاف کمیٹی کے عہددران اور ضلع نوڈل افسر وقف کے دستخط سے کمیٹی کے افراد کے ناموں کی فہرست بھیجی جائے تبھی نئی کمیٹی کی تشکیل کو منظور کیا جائے گا ۔

چھوٹی مسجد وقف کمیٹی
چھوٹی مسجد وقف کمیٹی

دراصل ضلع اوقاف کمیٹی کے صدر آفتاب عالم عرف رنکو اورمقامی کمیٹی کے درمیان تکرار ہے کہ وہ اپنے اپنے لوگوں کو کمیٹی میں شامل کریں گے حالانکہ سابق مسجد کمیٹی نے انہی ناموں کو منظور کرنے کی سفارش اور عرضداشت پیش کیا تھا جو پہلے سے کمیٹی میں شامل تھے اور یہاں کے انتظام وانصرام کو انجام دیتے تھے لیکن ضلع اوقاف کمیٹی کے صدر آفتاب عالم عرف رنکو کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں تبدیلی کی جائے گی اور اسکے لیے انہوں نے کچھ لوگوں کا نام بھی وقف بورڈ کو بھیجا لیکن انکے ذریعے بھیجے گئے ناموں کو بھی نامنظور کردیا گیا ہے ۔

اب اس صورت میں یہاں کے انتظام پر اثر پڑرہاہے وقف بورڈ نے نوڈل افسر گیا وقف ، صدرضلع اوقاف کمیٹی اور سکریٹری ضلع اوقاف کمیٹی کے نام سے مکتوب ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ ضلع نوڈل افسر اور ضلع اوقاف کمیٹی کے صدر کی طرف سے کمیٹی کے لیے سفارش نامہ بھیجا گیا ہے تاہم دونوں سفارشات میں یہ واضح نہیں ہوپایا ہے کہ کس کمیٹی کو منظوری دی جائے بہار وقف ایکٹ 2020کے قاعدہ 54کے ذیلی قاعدہ 3 کی روشنی میں ڈسٹرک اقلیتی بہبود افسر اور ضلع اوقاف کمیٹی کے صدر کی مشترکہ صدارت میں چھوٹی مسجد گھسیار ٹولہ جی بی روڈ کی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز عام اجلاس کو انجام دیکر دونوں کے دستخط سے بھیجی جائے تاکہ بروقت کاروائی سے کمیٹی کی تجویز کو قبول کیا جاسکے۔

دراصل چھوٹی مسجد شہر کے قلب اور اہم تجارتی حلقہ میں واقع ہے یہ تبلیغی جماعت کا مرکز بھی ہے اور اسکی املاک بھی کافی ہےجسکی وجہ سے یہاں کمیٹی میں شامل ہونے کے لیے ہنگامہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:گیا: مسجد میں بھیڑ جمع ہونے پر پولیس کی کارروائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.