ETV Bharat / state

گیا: سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے احتجاج - گیا احتجاج

ریاست بہار کے ضلع گیا میں سڑک کے کنارے گرائے گئے پتھر اور ملبوں کی وجہ سے سڑک حادثات ہو رہے ہیں جس کے خلاف مقامی باشندوں نے احتجاج کیا۔

گیا: سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے احتجاج
author img

By

Published : Nov 4, 2019, 2:58 PM IST

ضلع ہیڈ کواٹر سے قریب سو کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ڈومریا کے کبیسا گاوں کے پاس سڑک پر غیر قانونی طور سے پتھر پھینکے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس راستے پر لوگوں کو آمدورفت میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

روزانہ موٹرسائیکل سوار اور فوروہیلر گاڑیاں حادثے کا شکار ہو رہی ہیں۔ گزشتہ دو نومبر کو چھٹھ کے دن موٹرسائیکل سوار ایک شخص اس پتھر سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور وہ فی الحال انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج میں زیرعلاج ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق 'زخمی شخص کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسی کو لے کر آج چار نومبر کو كبیسا گاوں میں مشتعل باشندوں نے سڑک جام کرکے گھنٹوں احتجاج کیا۔'

گیا: سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے احتجاج

مقامی باشندوں کا کہنا تھا کہ 'پتھر غیرقانونی طریقے سے سڑک پر گرے ہوئے ہیں۔'

ان کا مطالبہ ہے کہ 'یہ پتھر غیر قانونی طور پر جو گرائے گئے ہیں ان کو جلد سے جلد ہٹایا جائے اور جو شدید زخمی شخص ہے، معاوضہ کی شکل اس کی مدد کی جائے۔'

اطلاعات کے مطابق مہینوں سے اس سڑک پر بڑے بڑے پتھر پڑے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ پتھر گٹی کریشر مشینوں کے ہیں جو اسٹاک کے طور پر سڑک کے کنارے ہی پتھر جمع کر دیتے ہیں لیکن ان پر کسی طرح کی کارروائی نہ تو محکمہ کان کنی کی جانب سے ہوتی ہے اور نہ ہی محکمہ سڑک کی طرف سے۔ ادھر ڈومریاتھانہ انچارج ودیا پرساد یادو کی یقین دہانی پر جام کو ہٹایا گیا ہے۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں سڑک کے کنارے گرائے گئے پتھر اور ملبوں کی وجہ سے سڑک حادثات بڑھ گئے ہیں ، حادثے میں زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک بھی بتائی جارہی ہے ۔ ناراض باشندوں نے سڑک جام کرکے احتجاج کیاBody:ضلع ہیڈ کواٹر سے قریب سو کیلو میٹر کی دوری پر واقع ڈومریا کے کبیسا گاوں کے پاس سڑک پر غیر قانونی طورسے پتھر پھینکے ہوئے ہیں ، جس کی وجہ سے اس راستے آمدورفت کرنے والے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، روزانہ موٹرسائیکل سوار اور فورویلر گاڑیاں حادثے کی شکار ہورہی ہیں ۔گزشتہ دو نومبر کو چھٹھ کے دن موٹرسائیکل سوار ایک شخص اس پتھر سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اوروہ فی الحال انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج میں زیرعلاج ہے ۔ جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اسکی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسی کو لے کر آج چار نومبر کو كبیسا گاوں میں مشتعل باشندوں نے سڑک جام کرکے گھنٹوں احتجاج کیا ، گاوں کے باشندوں کاکہناتھاکہ پتھر غیرقانونی ڈھنگ سے سڑک پر گرے ہوئے ہیں ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ یہ پتھر غیر قانونی طور پر جو گرائے گئے ہیں ان کو جلد سے جلد ہٹایا جائے اور جو شدید زخمی شخص ہے اسکو تعاون بطور معاوضہ کی شکل میں دیا جائےConclusion:اطلاع کے مطابق مہینوں سے اس سڑک پر بڑے بڑے پتھر پھینکے پڑے ہیں ، بتایا جارہاہے کہ یہ پتھر گٹی کریشر مشینوں پر کے ہیں جو اسٹاک کے طور پر سڑک کے کنارے ہی پتھر کو جمع کردیتے ہیں لیکن ان پر کسی طرح کی کاروائی نہ تو محکمہ کان کنی کی جانب سے ہوتی ہے اور نہ ہی محکمہ سڑک کی طرف سے ۔ادھر ڈومریاتھانہ انچارج ودیا پرساد یادو کی یقین دہانی پر جام کو ہٹایا گیا ہے
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.