ETV Bharat / state

BPSC Headmaster ہائی کورٹ کی ہدایت پر پرائمری اسکول ہیڈ ماسٹر کا امتحان ملتوی - پرائمری اسکول ہیڈ ماسٹر کا امتحان ملتوی

گیا میں پرائمری ہیڈ ماسٹر کا امتحان ملتوی کردیا گیا ہے ہائی کورٹ میں عبدالباقی اور دیگر نے ہائی کورٹ میں اردو ٹی ای ٹی ' ٹیچرز ' کو امتحان میں شامل نہیں ہونے دینے کی مخالفت کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی-BPSC Headmater's Exam Postponed

امتحان ملتوی
امتحان ملتوی
author img

By

Published : Dec 17, 2022, 3:18 PM IST

بہار کے 13اضلاع کے پرائمری اسکولوں میں ' ہیڈ ماسٹر ' کے لیے تحریری امتحان ملتوی کردیا گیا ہے، اس کے لیے بہار پبلک سروس کمیشن کے سکریٹری نے ایک لیٹر جاری کردیا ہے،بتایاجارہا ہے کہ آئندہ 22 دسمبر2022کو مسابقتی امتحان ہونا تھا، پرائمری اسکولز میں اردو ٹی ای ٹی اساتذہ کو نظرانداز کیے جانے کا الزام لگاتے ہوئے اردو ٹی ای ٹی ٹیچر یونین کے رکن عبدالباقی کے علاوہ اورنگ آباد کےدیگر افراد نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی جسکی سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے امتحان پر روک لگا دی، معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد بہارپبلک سروس کمیشن نے سبھی 13اضلاع کے ڈی ایم اور ایجوکیشن افسر کو لیٹر جاری کردیا ہے کہ متعینہ تاریخ پر امتحان نہیں ہوگا ۔BPSC Headmater's Exam Postponed

امتحان ملتوی
امتحان ملتوی

ضلع گیا ایجوکیشن افسر راج دیو رام نے بتایا کہ ہائی کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں امتحان ملتوی کردیا گیا ہے،ہائی کورٹ کی ہدایت پر ہی آگے کی کاروائی کی جائیگی۔

واضح ہوکہ بہار پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پرائمری اسکولز کے ہیڈ ماسٹر کے لیے مقابلہ جاتی امتحان منعقد کرانا تھا حکومت نے ہیڈماسٹرز کے لیے مقابلہ جاتی امتحان پاس کرنا لازمی کردیا ہے، اس متحان کو پاس کرنے پر ہی ٹیچر کسی پرائمری اسکول کا ہیڈماسٹر بن سکتا ہے، تاہم اس سے اردو ٹیچرز کو مستسثنی رکھاگیا تھا ۔حکومت نے اس امتحان کے لئے انہی ٹیچرز کو اہل بتایا تھا سکے پاس کم ازکم آٹھ سال کا تجربہ ہو۔ جسکی مخالفت اردو ای ٹی ای ٹی' ٹیچرز ' نے کی ہے اور انکا مطالبہ تھا کہ انہیں بھی اس امتحان میں شامل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:Bihar Judicial Service Exam 2022: اپنی محنت اور بڑوں کی دعائیں رنگ لائیں، صدف مصطفی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.