ETV Bharat / state

Gaya Police تاجراور اس کے اہل خانہ کو قتل کی دھمکی دینے والے بد معاش گرفتار - ریاست بہار کے گیا ضلع کی پولیس

گیا میں تاجر محمد مرشد اور ان کے اہل خانہ کو ہلاک کرنے کی دھمکی دینے والے دو بدمعاشوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ بدمعاشوں نے گزشتہ روز تاجر محمد مرشد سے ڈیڑھ لاکھ روپے تاوان کی رقم ادا کرنے کی دھمکی دی تھی۔ ایک بدمعاش کو دارالحکومت دہلی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ Gaya Police

تاجراور اس کے اہل خانہ کو قتل کی دھمکی دینے والے بدمعاش گرفتار

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 11:15 AM IST

گیا: ریاست بہار کے گیا ضلع کی پولیس نے تاجر محمد مرشد سے رنگداری مانگنے والے بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے، ضلع پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے دہلی میں چھاپہ ماری کرکے اہم سرغنہ کو گرفتار کیا ہے جب کہ ایک بدمعاش کو ضلع کے فتح پور تھانہ حلقہ سے گرفتار کیا گیا ہے بقیہ بدمعاشوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کی جارہی ہے، Gaya Police Two extortionist Arrested In Bihar

تاجراور اس کے اہل خانہ کو قتل کی دھمکی دینے والے بد معاش گرفتار

ایس ایس پی ہرپریت کور نے پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو اس کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 6 نومبر کو ضلع کے فتح پور تھانہ کی پولیس کو محمد مرشد باشندہ چمروچک تھانہ فتح پور نے اطلاع دی کہ مورخہ 5 نومبر کو رات 9 بجے ایک موبائل نمبر سے کال آئی جس میں مجھ سے تاوان کی رقم کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر انہیں ڈیڑھ لاکھ روپے تاوان کی رقم نہیں دی گئی تو اسے اور اس کے بیٹے کو گولی مارکر ہلاک کردیا جائے گا۔ اس سلسلے میں فتح پور تھانہ میں دفعہ 386 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Buxar Crime Update بکسر میں 35 لاکھ مالیت کی ہیروئن کے ساتھ اسمگلر گرفتار

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہرپریت کور کے حکم کے مطابق ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گیا کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم میں فتح پور تھانہ اور ٹیکنیکل برانچ کے پولیس اہلکار شامل تھے۔ ٹیم کے تکنیکی تجزیہ کی بنیاد پر انکت کمار ابن اتم کمار نادرہ گنج سول لائن تھانہ ضلع گیا کو دھمکی دینے میں استعمال ہونے والے موبائل اور سم کارڈ کے ساتھ دہلی سے گرفتار کیا گیا۔ ساتھ ہی اس کی نشاندہی پر گاؤں کے ہی نجیب اللہ عرف محمد سونو ابن محمد اختر کو چمروچک سے گرفتار کیا گیا۔ نجیب اللہ شکایت کنندہ محمد مرشد کا قریبی رشتے دار بھی ہے۔ Gaya Police Two extortionist Arrested In Bihar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.