ETV Bharat / state

گیا: کمسن بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کا معمہ حل - گیا نیوز

ریاست بہار کے شہر گیا میں کمسن بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کے معاملے کو پولیس نے حل کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔

murder of a minor girl
murder of a minor girl
author img

By

Published : Jun 12, 2021, 3:33 PM IST

شہر گیا میں گزشتہ روز چار برس کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے بعد اسے قتل کرنے اور لاش ریلوے ٹریک پر پھینکنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا۔

آدتیہ کمار, ایس ایس پی، گیا

اس معاملے میں گیا پولیس نے صدام نام کے شخص کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ گرفتار شخص پیشہ وارانہ مجرم ہے اور اس سے قبل بھی جیل جا چکا ہے۔

مقامی لوگوں نے ملزم کو بچی کی لاش ریلوے ٹریک پر پھینکتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑ کر اسے پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

واردات کے بعد مقامی لوگوں پولیس کی کاروائی سے ناراض ہو کر سڑک جام کرکے احتجاج کیا تھا۔ اس واردات کو ایس ایس پی آدتیہ کمار نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری طور پر جانچ شروع کرتے ہوئے ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ نکلوایا اور اب اسے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ایس ایس پی آدتیہ کمار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ تحقیقات مکمل ہوچکی ہے۔ ملزم کے خلاف پختہ ثبوت ہیں اور کیس کی سماعت میں تاخیر نہیں ہو اس لیے پولیس محکمہ تفتیش کے اپنے سبھی کام مکمل کرنے مصروف ہے۔

انہوں نے کہا بچی کے والدین چوڑی فیکٹری میں کام کرتے ہیں اور بچی اپنے ننیہال میں رہتی تھی جبکہ ملزم اس کا رشتہ دار ہے اور گھر کے قریب ہی رہتا تھا اس لیے اس نے موقع پا کر ایسی حرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.