ETV Bharat / state

میلہ گھومنے کے لیے بھی پیسے لوٹتے ہیں بدمعاش: گیا پولیس - بدمعاشوں کے پاس اگر تہواروں کے موقع

ضلع گیا میں بدمعاشوں کے پاس میلہ میں گھومنے پھرنے کے لیے پیسے کم پڑے تو انہوں نے فائنانس ایجنسی کے ایک ملازم سے پیسے لوٹ لیے۔ اب سبھی بدمعاش پولیس کی گرفت میں ہیں۔ گرفتار چار افراد میں سے ایک بدمعاش کا طویل مجرمانہ ریکارڈ بھی ہے۔ Gaya Police Arrest Criminals

میلہ گھومنے کے لیے بھی پیسے لوٹتے ہیں بدمعاش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 2:29 PM IST

میلہ گھومنے کے لیے بھی پیسے لوٹتے ہیں بدمعاش: گیا پولیس

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں بدمعاشوں کے پاس اگر تہواروں کے موقع پر پیسوں کی کمی ہوئی تو وہ فوری طور پر کسی کو بھی اپنا شکار بنالیں گے ، بہار میں تہوار میں میلہ گھومنے کے لیے بھی لوٹ مار کی جاتی ہے ، ایسا ہی ایک واقعہ پھر پیش آیا ہے،

آج ایس ایس پی آشیش بھارتی نے بتایا کہ چار افراد کو ایک معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے جنہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ان سے پوچھ تاچھ میں پتہ چلاہے کہ درگاپوجا کے موقع پر گرفتار افراد کے پاس پیسے نہیں تھے اور وہ پوجا کے موقع پر لگنے والے میلے میں بھی گھومنا چاہتے تھے ، پیسے کے انتظام کے لیے انہوں نے واردات کو انجام دے دیا۔

ضلع کے ٹکاری تھانہ حلقہ میں ایک فائنانس ایجنسی کا ملازم خواتین کسٹمرز سے پیسے لیکر بینک میں جمع کرنے جارہاتھا تبھی وہ ان لوگوں کا شکار ہوگیا ۔ایس ایس پی نے بتایاکہ 23 ہزار روپیے لوٹ کے ساتھ ہی ملازم کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔ اس سے اسکی موٹر سائیکل بھی چھین لی گئی۔ یہ سب معاملہ پوجا کے موقع پر میلہ گھومنے کے لئے پیش آیا ہے ، پہلے تو بدمعاشوں نے موٹر سائیکل سے میلہ میں تفریح کی اور جب لوٹ کا پیسہ ان کے پاس ختم ہوگیا تو لوٹی ہوئی موٹر سائیکل کو محض 5 ہزار میں اورنگ آباد کے ایک شخص سے فروخت کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:بہار میں ہندو تہواروں پر تعطیلات میں کمی اور مسلمانوں کے تہواروں پر چھٹیوں میں اضافہ: مرکزی وزیر گری راج سنگھ

انہوں نے بتایاکہ انکی پہچان واردات کی جگہ اور اسکے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے ہوئی ہے۔پولیس کو انہیں پکڑنے میں ایک ماہ سے زیادہ کا وقت لگ گیا لیکن اب پولیس نے انہیں نا صرف گرفتار کیا ہے بلکہ موٹر سائیکل کو بھی برآمد کرلیا ہے۔گرفتار ہونے والے چار بدمعاشوں میں ایک تعلق اورنگ آباد ضلع سے ہے جبکہ بقیہ کا تعلق گیا ضلع سے ہے ، ان میں سے ایک ونود یادو کے خلاف پہلے سے کئی مقدمہ درج ہیں ، انکے ذریعے پیسے ختم ہونے پر پہلے بھی لوٹ کے واقعہ کو انجام دیا گیا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.