ETV Bharat / state

گیا: پولیس کو بڑی کامیابی، تین نکسلی گرفتار - روڈ تعمیراتی کمپنی کے بیس کیمپ پر حملہ

گیا ضلع کے چاکند علاقے میں روڈ تعمیراتی کمپنی کے بیس کیمپ پر 17 مئی کو نکسلی حملہ ہوا تھا۔ گیا پولیس کی ایس آئی ٹی ٹیم معاملے کی جانچ کر رہی تھی۔ واقعے میں شامل تین نکسلیوں کو ایس آئی ٹی کی ٹیم نے گرفتار کرلیا ہے۔

گیا: پولیس کو بڑی کامیابی، تین نکسلی گرفتار

author img

By

Published : Jun 13, 2021, 1:57 PM IST

ریاست بہار کے گیا میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ روڈ تعمیراتی کمپنی پر حملہ سمیت متعدد مقدمات میں فرار تین نکسلیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تمام انکوائری جاری ہے۔

دراصل بہار کے گیا ضلع کے چاکند علاقے میں روڈ تعمیراتی کمپنی کے بیس کیمپ پر 17 مئی کو نکسلی حملہ ہوا تھا۔ گیا پولیس کی ایس آئی ٹی ٹیم معاملے کی جانچ کر رہی تھی۔ واقعے میں شامل تین نکسلیوں کو ایس آئی ٹی کی ٹیم نے گرفتار کرلیا ہے۔

تکراری تھانہ علاقے کے مہمنہ گاؤں کے رہائشی راماشیش یادو عرف رنویجے، پنچن پور او پی کے گاؤں بالا بیگہ کے رہائشی بریندر پرساد اور پرائیہ تھانے کے مانجیاوا کے رہائشی دلیپ داس کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اورنگ آباد ضلع کے تین مبینہ نکسلیوں کے خلاف کوک ، ٹکڑی ، پنچن پور اور کسمہ پولیس اسٹیشنوں میں متعدد فوجداری مقدمات درج ہیں۔

بتادیں کہ 17 مئی کو روڈ کنسٹرکشن کمپنی کے بیس کیمپ پر حملہ کیا گیا تھا اور جے سی بی مشین کو آگ لگا دی گئی تھی۔ اس دوران ایک شخص زخمی ہوا تھا۔ جس کے بعد سینیئر ایس پی کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی منیش کمار کی سربراہی میں ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی۔ جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.