گیا کے قومی شاہراہ سمیت دیگرسڑکوں پر لوٹ اور چوری کی وارداتوں کو انجام دینے والے گروپ کے پانچ ارکان کو پولیس نے گرفتار کیا ہے.
انکی گرفتاری کے لیے ضلع گیا کے علاوہ دیگر اضلاع میں چھاپے ماری کی گئی تھی.
گرفتار کئے گئے پانچوں بدمعاشوں کا تعلق گیا سے ہی ہے. انکے خلاف پہلے سے ہی مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج ہے. پولیس نے ان کے پاس سے لوٹ کے نقد روپے اور پانچ موبائل فونس برآمد کیے ہیں.
ایس ایس پی آدتیہ کمار نے کہا گزشتہ اکیس فروری کو اتر پردیش کے الہ آباد کے ایک تاجر سے ڈوبھی تھانہ علاقہ میں لوٹ کی واردات پیش آئی تھی ۔جس کے بعد سی ٹی ایس پی راکیش کمار اور تکنیکی شاخ کے افسران اور مقامی تھانے کی پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دے کر واردات کے انکشاف کی ہدایت دی تھی.
پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے ماری کرکے ٹنٹن پاسوان، اتم پاسوان، دلیپ پاسوان کو گرفتار کیاگیا.
جبکہ نیرج سنگھ کو دوسری جگہ سے گرفتار کیا گیا جو اس گروپ کا ماسٹر مائنڈ تھا.
نیرج سنگھ نے بتایا کہ اس کے خلاف پہلے سے مجرمانہ ریکارڈ درج ہیں. انکے خلاف لوٹ، چوری کے علاوہ دوسرے مجرمانہ دفعات درج ہیں. انکا ایک ساتھی ابھی فرار ہے. پولیس ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری کی جارہی ہے
ان کے پاس لوٹ کے پیسے. موبائل فونس اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے. ساتھ ہی ان کی نشاندہی پر دیگر مقامات پر بھی چھاپے ماری جاری ہے. انہوں نے کہا جی ٹی روڈ پر اس طرح کی واردات پیش آرہے تھے ۔ جس کے بعد معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کارروائی کی گئی ہے۔