ریاست بہار کے ضلع گیامیں پولیس نے ایک نوجوان کو زمین کے نام پر لاکھوں روپے کی ٹھگی کرنے کے الزام میں گرفتارکیا ہے۔ پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔نوجوان کی شناخت ابرار احمد کے طور پر ہوئی ہے۔وہ گیوال بیگہ کے کھگڑیاٹولہ کا رہنے والا ہے۔Gaya Police Arrest Youth Land Fraud Case In Bihar
ذرائع کے مطابق بلال خان نام کے ایک شخص نے ابرار احمد پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا ہے۔ ابرار احمد نے ان سے اپنی ایک زمین فروخت کرنے کے نام پر پینتیس لاکھ روپیے لئے تھے۔ تاہم جب ابرار سے زمین کی رجسٹری کرنے کو کہا گیا تو وہ ٹال مٹول کرتارہا۔
یہ بھی پڑھیں:Salary Issue in Magadh University تنخواہ نہ ملنے سے اسسٹنٹ پروفیسر کے علاج میں دشواریاں
چند دنوں کے بعد میں پتہ چلا کہ جس زمین کا ابرار احمد نے سودا کیا تھا دراصل وہ سرکاری زمین ہے ، پیسے مانگنے پر واپس نہیں کیا۔بلال خان نے ا س معاملے کو لیکر شہر کے رام پورتھانہ میں مقدمہ درج کرایا تھا ۔گزشتہ کئی ماہ سے ابرار احمد فرار تھا۔ تاہم آج پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ اس معاملے میں ابرار کے بھائی اور والدبھی نامزد ہیں۔
اطلاع کے مطابق آج پولیس نے ابرار احمد کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کی تیاریوں میں تھی اس معاملے میں ڈی ایس پی سیٹی نے بتایا کہ 420 کا معاملہ تھا۔ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے ۔آگے کارروائی جاری ہے ۔