گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک نوجوان کو اسلحہ لہرا کر کشیدگی پھیلانا مہنگا پڑگیا۔پولیس نے اس شخص راہل کمار کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس پر تہوار کے موقع پر کشیدگی پیدا کرنے کا الزام تھا۔ گزشتہ کل راہل کمار ڈلہا تھانہ حلقہ میں ہاتھ میں اسلحہ لہراتے ہوئے سراسیمگی پھیلانے کی کوششیں کررہا تھا۔علاقے میں کشیدگی کا ماحول پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی۔ اس معاملے میں ایس ایس پی آشیش کمار بھارتی نے بتایا کہ 9 مارچ کو ڈلہا تھانہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چھوٹکی نوادہ میں ایک شخص اسلحہ لیکر فائرنگ کررہا ہے اور علاقے میں ڈر کا ماحول قائم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس سے فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو بھی خطرہ ہے۔اس کے بعد ایس ایس پی کی ہدایت پر پولیس کی ٹیم نے پہنچ کر نواجون کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ بھاگنے لگا تبھی اسکا تعاقب کرکے اسے پکڑا اور اس سے اسلحہ لیا گیا اسکا مقصد کشیدگی پیدا کرنی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:Gaya Mob Violence ہجومی تشدد کے مفرور ملزمان کے گھروں کی قرقی کی جائے گی، ایس ایس پی
ایس ایس پی نے کہاکہ چونکہ اس ہولی میں پولیس پہلے سے مستعد تھی اور کوشش تھی کہیں سے بھی ناخوشگوار واقعات پیش نہیں آئیں اور اس کے تحت ہرتھانہ کو الرٹ کرکے رکھا گیا تھا۔ ضلع میں کہیں سے بھی کشیدگی نہیں ہوئی البتہ کچھ مقامات پر آپسی جھگڑے ہوئے جس میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس میں بھی کاروائی کی گئی ہے اور ایک درجن سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ راہل کے خلاف پہلے کے مجرمانہ ریکارڈ کھنگالے جارہے ہیں۔