ETV Bharat / state

گاڑی میں کانگریس پارٹی کا پرچم لگا کر شراب تسکری کرتے ہوئے دو نوجوان گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 4:24 PM IST

ضلع گیا میں دو مسلم نوجوان شراب کی تسکری معاملے میں پکڑے گئے ہیں، اُن کی گاڑی سے شراب کی پانچ سو سے زیادہ بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ان نوجوانوں نے پولیس اور محکمہ آبكاری کو چکمہ دینے کی غرض سے اپنی گاڑی پر کانگریس کا پرچم اور پھول مالا لگائے ہوئے تھے اور تلاشی کے دوران خود کو کانگریس کا کارکن بھی بتا رہےتھے۔ Police Arrest Liquor Smugglers In Gaya

گاڑی میں کانگریس پارٹی کا پرچم لگا کر شراب تسکری کرتے ہوئے دو نوجوان گرفتار
گاڑی میں کانگریس پارٹی کا پرچم لگا کر شراب تسکری کرتے ہوئے دو نوجوان گرفتار

گیا:ریاست بہار کے گیا ضلع میں محکمہ آبکاری نے محمد سید احمد اور شاہد انصاری کو شراب کی تسکری معاملے میں گرفتار کیا ہے ۔ شراب جھارکھنڈ کی جانب سے گیا ہوتے ہوئے پٹنہ لے جائی جا رہی تھی۔ اسی دوران محکمہ آبکاری کی ٹیم نے انہیں گرفتار کیا ہے ، انکے پاس سے ایک لگزری گاڑی میں 48 کارٹون سے 576 عدد شراب کی بوتل برآمد ہوئی ہے۔

اطلاع کے مطابق محمد سید احمد اور شاہد انصاری جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے رہنے والے ہیں ،محکمہ آبکاری کے مطابق یہ کافی وقت سے شراب کی تسكری جھارکھنڈ سے لاکر بہار میں کرنے میں لگے تھے لیکن آج یہ محکمہ آبکاری کی اور پولیس ٹیم کے ہاتھ لگے ہیں۔محکمہ آبکاری کے انسپکٹر پربھات کمار نے بتایا کہ ڈوبھی تھانہ حلقہ میں واقع گاڑی چیکنگ پوائنٹ پر تیز رفتار میں ایک گاڑی آرہی تھی ، جانچ پوائنٹ پر گاڑی کو روک کر جب تلاشی لی گئی تو اس میں کئی تھیلے میں شراب برآمد ہوئی جس میں پانچ سو سے زیادہ شراب کی مہنگی بوتلیں تھیں ، پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

کانگریس کا جھنڈا لگا تھا

ممنوعہ شراب کی غیر قانونی سپلائی اور بکری کو لیکر شراب تسکر طرح طرح کے ہتھکنڈے اپناتے ہیں۔ضلع میں ایمبولینس میں بھی رکھ کر شراب تسکري کا معاملہ پیش آچکا ہے لیکن اس بار تسکروں نے ایک پارٹی'کانگریس کا پرچم ' استعمال کیا ہے ، گاڑی ایکس یووی تھی جس کے آگے کانگریس کاپرچم لگا ہوا تھا۔اس پر پھول مالا بھی چڑھا ہوا تھا۔پکڑے گئے نوجوانوں نے پہلے کانگریس اقلیتی سیل جھارکھنڈ کا رہنماء اور کارکن بتارہے تھے اور گاڑی چھوڑنے کا دباؤ بنا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:میلہ گھومنے کے لیے بھی پیسے لوٹتے ہیں بدمعاش: گیا پولیس

اس دوران وہ اپنی گاڑی کی تلاشی بھی نہیں لینے دے رہے تھے ، لیکن جب ٹیم نے سختی سے تلاشی لی تو گاڑی کی ڈکی اور درمیان کی سیٹ کے پاس کئی تھیلے رکھے ہوئے ملے ،جب ان تھیلوں کو کھول کر دیکھا گیا تو اس میں شراب کی پانچ سو سے زیادہ بوتلیں برآمد ہوئیں ۔محکمہ آبکاری کی ٹیم اور پولیس اس کی جانچ میں لگی ہے کہ کانگریس پارٹی کا پرچم انہوں نے کیوں لگایا ؟ کیا ان کا پارٹی سے تعلق ہے ، محکمہ آبکاری کی ٹیم نے ان سے پوچھ تاچھ کی ہے اور ساتھ ہی گاڑی کے مالک کی تلاش میں بھی ہے ، بہار میں شراب پر پابندی ہے لیکن اسکی سپلائی کرنے والوں اور پینے والوں کی گرفتاری ہر دن ہو جاتی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.