ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ بہار میں چھٹھ کا تہوار بڑے دھوم دھام کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس برس چھٹھ تہوار 31 اکتوبر سے شروع ہوگا اور تین نومبر کو اس کا اختتام ہوگا۔
گزشتہ برس کی طرح اس برس بھی ضلع گیا میں پرامن ماحول میں تہواروں کے اختتام کرانے کے لیے چھٹھ پوجا کمیٹی کے ممبران کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر میونسپل کارپوریشن صفائی ستھرائی کے مکمل انتظامات بھی کرے گی۔
عہدیداروں اور پولیس افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے اپنے اپنے علاقوں میں مناسب تیاری کریں۔
تو وہیں ضلع کے ندی، گھاٹ ،پوکھر، تالاب کے آس پاس صفائی کے مکمل انتظامات کیے جانے شروع ہوگئے ہیں۔
انہوں نے سب ڈویژنل آفیسر کو ہدایت دی کہ چھٹھ تہوار کے تمام گھاٹوں پر بھیڑ کو قابو کرنے کے لیے پبلک ایڈریس کے انتظامات کیے جائیں۔
انہوں نے سول سرجن کو ہدایت دی کہ چھٹھ گھاٹ پر ابتدائی طبی امداد اور مناسب طبی انتظامات رکھے جائیں۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس راجیو مشرا نے کہا کہ آئیندہ کل دھنتیرس کا تہوار ہے اور مارکیٹ میں بہت ہجوم ہوگا، لہذا تمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں چوکنا رہیں گے۔