ETV Bharat / state

آیوشمان کارڈ میں غلطی کے سبب مریضہ علاج سے محروم - آیوشمان کارڈ میں غلطی, ڈاکٹروں نے علاج کرنے سے کیا انکار

ریاست بہار کے شہر گیا کی رہنے والی 77 سالہ مریضہ حلیمہ خاتون کے آیوشمان کارڈ میں غلطی ہونے پر ڈاکٹروں نے علاج کرنے سے انکار کر دیا۔

آیوشمان کارڈ میں غلطی
آیوشمان کارڈ میں غلطی
author img

By

Published : Sep 28, 2021, 7:43 PM IST

گیا کے شیر گھاٹی کی رہنے والی حلیمہ خاتون کا علاج اس باعث ممکن نہیں ہوسکا کہ ان کے آیوشمان کارڈ پر پرنٹنگ مِسٹیک(غلطی) ہے جہاں جنس کے کالم میں خاتون کی جگہ مرد لکھا ہوا ہے۔

جانچ پڑتال کے بعد یہ بات ظاہر ہوگی کہ آخر کس کی غلطی کی وجہ سسے ایسا ہوا اور مریضہ کو علاج نہیں مل سکا۔

آیوشمان کارڈ پر اس خامی کی اور غلطی کا خمیازہ 77 سالہ حلیمہ خاتون کو بھگتنا پڑا ہے اور ڈاکٹروں نے مفت علاج کرنے سے صاف منع کردیا ہے۔

آیوشمان کارڈ میں غلطی
آیوشمان کارڈ میں غلطی

وزیراعظم نریندر مودی آیوشمان کارڈ کو ڈیجیٹل بنانے کا اعلان کرچکے ہیں غریبوں کو آیوشمان کارڈ کے ذریعے بہتر علاج دستیاب کرانے کابھی دعویٰ کیا جاتا ہے تاہم دعووں سے جب پردہ اٹھتا ہے تو پاوں تلے سے زمین کھسک جاتی ہے اور اسی کی ایک مثال بہار کے گیا میں دیکھی گئی۔

آیوشمان کارڈ میں ایک چھوٹی غلطی جو کارڈز ہولڈرز کی جانب سے ممکن نہیں ہے۔ زیادہ تر ناموں کی اسپیلنگ میں غلطیاں، باپ کے نام کی جگہ بیٹے کا نام، خاتون کی جگہ مرد کی تصویر یا کچھ اس طرح کے دیگر معاملات اکثر سبھی سرکاری دفاتر کے شناختی کارڈ یا پھر کاغذات میں نظر آجائیں گے لیکن اس کا خمیازہ کارڈ ہولڈر کو بھگتنا پڑتا ہے۔

دراصل گیا کے شیر گھاٹی سب ڈویژن کے بلیاری گاؤں کی بیمار خاتون کا اسمارٹ کارڈ دیکھ کر ہسپتال والوں نے بغیر پیسے کے علاج کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ کارڈ میں جنس کے کالم میں خاتون کی جگہ مرد لکھا ہوا تھا جس کے سبب وہ مفت علاج سے محروم کر دی گئیں۔

آیوشمان کارڈ میں غلطی
آیوشمان کارڈ میں غلطی

بلیاری گاؤں کی 77 سالہ حلیمہ خاتون نے حال ہی میں اپنا آیوشمان کارڈ بنوایا تھا۔ کچھ دنوں سے وہ دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور وہ علاج کے لیے جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے رِمس ہسپتال میں گزشتہ ایک ہفتے سے بھرتی ہیں۔

آیوشمان کارڈ پر غلطی کی نشاندہی کے بعد اس میں سدھار کے لیے رانچی سے گیا تک کے آیوشمان بھارت کے افسران سے رابطہ کیا گیا تاہم سبھی کے پاس سے جواب نہیں ملا۔

انہیں بتایا گیا کہ اس کارڈ کو سدھارنے کی کارروائی آسان نہیں ہے پہلے کارڈ کو رد کیا جائے گا اور اس کے بعد دوبارہ سے اس کی جانچ کرکے بنانے کی کارروائی کی جائے گی لیکن اس غلطی کی وجہ سے مریضہ کی جان خطرے میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.