ریاست بہار کے ضلع گیا Gaya Panchayat Elections کے تین بلاکس مانپور، نگر اور پریا بلاک کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے نتائج بھی آرہے ہیں۔ ابھی تک 15 پنچایتوں کے نتائج میں ایک مکھیا اور ایک پنچایت سمیتی کے عہدے سمیت پانچ وارڈ میں مسلم امیدواروں نے جیت درج کی ہے۔
گیا کے مسلم اکثریتی علاقوں میں امڑھا پنچایت سے مسلم امیدوار سمیرا خاتون نے جیت درج کی ہے۔ انہوں نے اپنے مدمقابل کھڑی امیدوار کو 400 ووٹوں سے شکست دی ہے۔
سمیرا خاتون متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ گھریلو خاتون ہیں، جیت کے بعد انہوں نے اپنی پنچایت کے سبھی باشندوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جو موقع انہیں دیا گیا ہے اس کو وہ زمینی سطح پر اتاریں گی۔
اس موقع پر جیت کی سرٹیفکیٹ لینے کے بعد ان کے الیکشن ایجنٹ و شوہر منتشر عالم نے کہا کہ عوام نے اعتماد کیا ہے تو ان کے اعتماد پر سو فیصد کھرا اتریں گے ساتھ ہی وہ اپنے بلاک میں نائب چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزدگی کا پرچہ داخل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Gaya Panchayat Elections: گیا پنچایت انتخابات میں مسلم امیدواروں کی جیت
اسی پنچایت سے مکھیا کے عہدے پر بدیع الزماں نے جیت درج کی ہے اس سے پہلے بھی وہ مکھیا کے عہدے پر فائز تھے اسکے ساتھ ہی ابھی تک چھ سے زیادہ امیدواروں نے وارڈ ممبر کے عہدے پر جیت درج کی ہے ابھی کئی پنچایتوں کے ریزرلٹ آنے باقی ہیں۔