ETV Bharat / state

گیا: میئر و ڈپٹی میئر کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز ناکام

گیا میونسپل کارپوریشن کے میئر گنیش پاسوان اور ڈپٹی میئر موہن شریواستو کے خلاف پیش کی گئی اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تجویز ناکام ہوگئی۔

عدم اعتماد کی تجویز ناکام
author img

By

Published : Aug 3, 2019, 8:05 PM IST

گیا میونسپل کارپوریشن کے میئر گنیش پاسوان اور ڈپٹی میئر موہن شریواستو کےخلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز آج ناکام ہوگئی۔

ہفتے کو عدم اعتماد کی تجویز پر الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ڈپٹی الیکشن افسر نوشاد عالم اور کمشنر ساون کمار کی زیر نگرانی ضابطے کی کارروائی انجام دی گئی۔

عدم اعتماد کی تجویز ناکام

میئر اور ڈپٹی میئر پرلگائے گئے الزامات پر بحث ہونے کے ووٹنگ کی کاروائی کو انجام دیا گیا۔

کمشنر ساون کمار نے بتایا کہ سب سے پہلے مئیر گنیش پاسوان کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز پر بحث اور ووٹنگ ہوئی۔ بحث میں میونسپل کارپوریشن کے 53 کارپوریٹرز میں سے 42 کارپوریٹر شریک ہوئے۔ اس طرح سے مئیر گنیش پاسوان اپنی کرسی بچانے میں کامیاب رہے۔

جبکہ ڈپٹی مئیر کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ میں 27 کارپوریٹر شامل ہوئے۔ عدم اعتماد کی تجویز لانے کی حمایت میں 10 ووٹ پڑے جبکہ اس تجویز کی مخالفت میں کل 14 ووٹ پڑے۔

ان کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز منظور کرنے کے حق میں ہوئی ووٹنگ میں کل 20 کارپوریٹرز شامل ہوئے۔عدم اعتماد کی تجویز کے حق میں دوووٹ پڑے جبکہ عدم اعتماد کی تجویز کے خلاف سترہ ووٹ پڑے۔

کمشنر ساون کمار نے بتایاکہ دونوں قانونی اعتبار سے اپنی کرسی بچانے میں کامیاب رہے۔

جیت درج کرنے کے بعد مئیر گنیش پاسوان اور ڈپٹی مئیرموہن شریواستو نے سبھی کارپوریٹرز کاشکریہ ادا کیااور کہا کہ نام نہاد اپوزیشن اہم ایجنڈوں سے کارپوریشن کو بھٹکانے اور ترقیاتی کاموں میں مداخلت کی غرض سے عدم اعتماد کی تجویز لانے پر زور دے رہے تھے۔

میئر اور ڈپٹی میئر کے حامیوں نے کارپوریشن احاطہ میں جیت کا جشن منایا۔

Intro:میونسپل کارپوریشن کے مئیر گنیش پاسوان اور ڈپٹی مئیرموہن شریواستو کے خلاف پیش کی گئیں اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تجویز ناکام ہوگئیں ۔Body:گیاشہری میونسپل کارپوریشن کے مئیر گنیش پاسوان اور ڈپٹی مئیر موہن شریواستو کےخلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز ناکام ہوگئیں ۔ہفتہ کو عدم اعتماد کی تجویز پر الیکشن کمیشن کی ہدایت وگائڈ لائن پر ڈپٹی الیکشن افسر نوشاد عالم اور نگر آیوکت ساون کمار کی نگرانی وموجودگی میں بحث ہوئی ۔سلسلہ وار سے مئیر اور ڈپٹی مئیر پرلگائے گئے الزمات پر بحث ہوئی اور اسکے بعد ووٹنگ کی کاروائی کوانجام دیا گیا ۔نگر آیوکت ساون کمار آئی اے ایس نے بتایا کہ سب سے پہلے مئیر گنیش پاسوان کے خلاف لائی گئی عدم اعتماد کی تجویز پر بحث اور ووٹنگ ہوئی ۔اس پر بحث میں میونسپل کارپوریشن کے 53 وارڈ پارشدوں میں 42 پارشد شریک ہوئے ۔جبکہ مئیر کے خلاف عدم اعتماد لانے کی تجویز کی ووٹنگ میں ستائیس وارڈ پارشد شامل ہوئے ۔اس میں عدم اعتماد کی تجویز لانے کی حمایت میں دس ووٹ پڑے جبکہ اس تجویز کی مخالفت میں کل سترہ ووٹ پڑے ۔اس طرح سے مئیر گنیش پاسوان اپنی کرسی بچانے میں کامیاب رہے ۔جبکہ ڈپٹی مئیر گنیش پاسوان کے خلاف لائی گئی عدم اعتماد کی تجویز کی بحث میں 53 وارڈ پارشدوں میں 42 پارشد شامل ہوئے ۔انکے خلاف عدم اعتماد کی تجویز منظور کرنے کے حق میں ہوئی ووٹنگ میں کل بیس پارشد شامل ہوئے ۔عدم اعتماد کی تجویز کے حق میں دوووٹ پڑے جبکہ عدم اعتماد کی تجویز کے خلاف سترہ ووٹ پڑے ۔انہوں نے بتایاکہ دونوں قانونی اعتبار سے اپنی کرسی بچانے میں کامیاب رہے Conclusion:جیت درج کرنے کے بعد مئیر گنیش پاسوان اور ڈپٹی مئیرموہن شریواستونے سبھی پارشدوں کاشکریہ ادا کیااور کہاکہ نام نہاد اپوزیشن اہم ایجنڈوں سے نگم کو بھٹکانے اور ترقیاتی کاموں میں مداخلت کی غرض سے عدم اعتماد کی تجویز لانے پر زور دے رہے تھے ۔اگر عدم اعتماد کی تجویز پاس ہوجاتی تو ابھی تہواروں کے موقع پر میونسپل کارپوریشن کوشدید مشکلات کاسامنہ کرناپڑتا ۔مئیراور ڈپٹی مئیر کی جیت کاجشن نگم کے احاطہ میں آتش بازی اور مٹھائی کھلا کرانکے سپوٹروں نے منایا ۔اس دوران حفاظتی نقطہ نظر پولیس جوانوں کی تعیناتی کی گئی تھی تاکہ کسی طرح کے ناخوشگوار واقعہ سے آسانی کے ساتھ نپٹا جاسکے
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.