ETV Bharat / state

گیا: نتیش کمار کی ورچوئل ریلی سے انتخابی مہم کا آغاز - bihar election amid corona pandemic

نتیش کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارٹی نے ڈیجیٹل دور میں جے ڈی یو لائیو ڈاٹ کام کا آغاز کیا ہے۔ وزیراعلی نتیش کمار نے اپنے خطاب کے دوران اپنی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے ایک ایک کرکے سبھی منصوبوں و فیصلوں کو گنوایا۔

Gaya: Nitish Kumar's election campaign begins with a virtual rally
گیا: نتیش کمار کی ورچوئل ریلی سے انتخابی مہم کا آغاز
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 6:22 PM IST

بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جے ڈی یو کے قومی صدر و سی ایم نتیش کمار نے ورچوئل پلیٹ فارم جے ڈی یو لائیو ڈاٹ کام کے ذریعے عوام سے خطاب کیا۔ اس کے ساتھ ہی نتیش کمار نے اپنی پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

گیا: نتیش کمار کی ورچوئل ریلی سے انتخابی مہم کا آغاز

وزیراعلیٰ نے جے ڈی یو کے صدر دفتر میں نو تعمیر شدہ 'کرپوری آڈیٹوریم' کے اسٹیج سے 'نشچے سمواد' کے تحت خطاب کیا۔ ضلع گیا میں بھی نتیش کمار کی ورچوئل ریلی کے لئے تیاریاں کی گئی تھیں، جگہ جگہ پر چھوٹے چھوٹے ٹینٹ لگا کر پروجیکٹر لگایا گیاتھا جہاں پر کارکنان اور عوام نے نتیش کے خطاب کو سنا۔

نتیش کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارٹی نے ڈیجیٹل دور میں جے ڈی یو لائیو ڈاٹ کام کا آغاز کیا ہے۔ وزیراعلی نتیش کمار نے اپنے خطاب کے دوران اپنی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے ایک ایک کرکے سبھی منصوبوں و فیصلوں کو گنوایا۔ اس دوران انہوں نے اقلیتوں بالخصوں مسلم ووٹروں کو راغب کرنے کے لئے کئی اسکیموں کاتذکرہ کیا۔

خاص طور سے انہوں نے قبرستان کی گھیرا بندی پر فوکس کیا اور کہا کہ ان کی حکومت نے قبرستان کی چہار دیواری بنوائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 8064 قبرستانوں میں سے 6299 کی حصار بندی کی جاچکی ہے، جبکہ دوسری طرف مندروں سے مورتیاں چوری ہونے لگی تھیں۔ حکومت نے مندروں کی گھیرابندی منصوبہ لاکر 226 مندروں میں مکمل باؤنڈری کرائی ہے۔ جبکہ 112 پر کام جاری ہے۔

نتیش کمار نے سابق وزرائے اعلیٰ لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلے حالات اتنے خراب تھے کہ بڑے پیمانے پر قتل عام ہوتا تھا۔ لوگ رائفل دکھاتے ہوئے کار میں چلتے تھے سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے نتیش کمار نے اقتدار میں رہتے ہوئے اس دور کا بھی حوالہ دیا۔ نتیش کمار نے بتایا کہ 2006 کے بعد ہم نے ایس او پی بنایا کہ کب کس حالات میں کام کرنے ہیں۔

نتیش کمار نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے معاشی بحران بڑھتا جارہا ہے، دوسری طرف سیلاب نے بہت نقصان پہنچایا ہے۔ اس بار سیلاب سے 16 اضلاع متاثر ہوئے تھے اور حکومت نے فوری امداد فراہم کی تھی اور 5 لاکھ سے زیادہ افراد کوآپریشن کرکے بچایا گیا ہے۔ وزیر اعلی نے کورونا کے بارے میں حکومت کی کامیابیوں کو بھی گنوایا اور کہا علاج سے لیکر موت ہونے کی صورت میں 4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نتیش کی ورچوئل ریلی کے ذریعے خطاب سننے کے بعد جے ڈی یو کی ایم ایل سی منورما دیوی نے کہا کہ بہار میں ایک بار پھر نتیش کمار وزیراعلی کی کرسی سنبھالیں گے، کیونکہ انہوں نے بہار کے ہر شعبے کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا ہے۔ انہوں نے ورچوئل ریلی کو کامیاب بتایا اور کہاکہ گیا کے ہر علاقے میں براہ راست نشر کے انتظام تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.