ETV Bharat / state

گیا: شراب کے نشے میں مکھیا گرفتار

گیا میں شراب کی نشے میں ہنگامہ کررہے مکھیا اور اسکول ٹیچر کو پولیس نے شیو گنج بازار سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

گیا: شراب کے نشے میں ہنگامہ کرتے ہوئے مکھیا گرفتار

author img

By

Published : Sep 24, 2021, 8:37 PM IST

بہار میں شراب بندی قانون کے نفاذ کے بعد پہلی مرتبہ پنچایتی انتخابات ہو رہے ہیں، اس کے باوجود انتخابات میں اپنے حامیوں کو راغب کرنے کے لیے سیاسی پارٹیوں کی جانب سے جم کر شراب کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس دوران ضلع گیا کے دھنگائی تھانہ علاقے کے گوسائی پیسرا کے شیو گنج بازار میں شراب کے نشے میں ہنگامہ کرتے ہوئے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

گرفتار افراد کی شناخت دیوانی پنچایت کے مکھیا اومکار کمار، پنچایت اسکول ٹیچر ستیہ نارائن شاہ عرف ٹنٹن کمار اور ایک مقامی باشندہ ہری داس کے طور پر ہوئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ دھنگائی پولیس آج دیر شام مارکیٹ کی جانب گشت کے لیے نکلی تھی۔ اس دوران تینوں افراد شراب کی نشے میں ہنگامہ کرتے ہوئے پائے گئے جس کے بعد پولیس نے انہیں موقع سے گرفتار کرلیا، اور تینوں ملزمان کو باراچٹی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں جانچ کراکر جیل بھیج دیا۔

مزید پڑھیں:

واضح ہوکہ بارہ چٹی بلاک میں انتخابات 8 دسمبر کو ہونے والے ہیں۔ اس دوران ووٹروں کو اپنے حق میں متحرک رکھنے کے لیے شراب کا خوب استعمال کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.