ETV Bharat / state

گستاخ رسول نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف منوج بھارتی نے مقدمہ درج کرایا - Manoj Bharti

انہوں نے کہا کہ دراصل نرسنگھا نند سرسوتی جیسے لوگ دوسرے مذہب کا کیا خود کے مذہب اور اسکے عمل کا احترام نہیں کرتے ہیں۔ ایسے گستاخ رسول کی حالت انتہائی عبرت ناک ہونی چاہیے۔

گستاخ رسول نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف منوج بھارتی نے مقدمہ درج کرایا

author img

By

Published : Apr 13, 2021, 11:15 AM IST

ملک میں مسلسل پھیلائی جانے والی نفرت کی آندھی کے درمیان ایک شخص منوج بھارتی نے دوسرے مذہب کا احترام کرنے کا پیغام دیا ہے، منوج بھارتی نے گستاخ رسول نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف عدالت میں مقدمہ بھی درج کرایا ہے۔ منوج بھارتی کے مطابق اگر نرسنگھا نند کے خلاف حکومت کارروائی نہیں کرتی ہے تو وہ احتجاج و مظاہرے کا راستہ اختیار کریں گے۔

بہار کے گیا سول کورٹ میں گستاخ رسول نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔ یہ مقدمہ منوج بھارتی کی طرف سے درج کروایا گیا ہے۔ منوج بھارتی ایک تنظیم اور پارٹی چلاتے ہیں۔ منوج بھارتی مسلسل مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ نرسنگھا نند سرسوتی نے جس طرح سے گستاخانہ جملے کا استعمال کیا ہے اس سے نہ صرف مسلمانوں کو دلی تکلیف پہنچی ہے اور بے چینی اور غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ اسی طرح بھارت کے انصاف وامن پسند برادران وطن کے جذبات کو بھی نرسنگھا نند سرسوتی کے بیان سے ٹھیس پہنچی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ منوج بھارتی نے گیا سول کورٹ میں نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے۔

گستاخ رسول نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف منوج بھارتی نے مقدمہ درج کرایا

ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے منوج بھارتی نے کہا کہ اسلام نے انسانیت کی بقا کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے دوران گفتگو نہ صرف نرسنگھا نند سرسوتی اور انکے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے بلکہ انہوں نے نرسنگھا نند سرسوتی سمیت سبھی فسطائی ذہنیت و طاقتوں کو چیلنج بھی کردیا اور کہا کہ 'مسلمانوں کے قائدین کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی، مجھ سے قرآن اور پیغمبر اسلام پر جس دن بحث کرنی ہو انہیں بلالیا جائے وہ حاضر ہوجائیں گے۔'

انہوں نے کہا کہ دراصل نرسنگھا نند سرسوتی جیسے لوگ دوسرے مذہب کا کیا خود کے مذہب اور اسکے عمل کا احترام نہیں کرتے ہیں۔ ایسے گستاخ رسول کی حالت انتہائی عبرت ناک ہونی چاہیے۔

منوج بھارتی نے مزید کہا کہ انہوں نے صدر جمہوریہ و وزیر اعظم ہند کو قومی اتحاد برقرار رکھنے، مذہبی نفرت کے خاتمہ اور نرسنگھا نند سرسوتی جیسے فسادی لوگوں پر سختی سے کارروائی کرنے کے مطالبے کی کاپی بھی ارسال کی ہے۔

منوج نے حکومت کے ذریعے ابھی تک کارروائی نہیں کیے جانے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ یہ موجودہ حکومت کی ناکامی ہے کہ وہ بھارت کے آئین کا تحفظ نہیں کرسکتے ہیں۔ بھارت میں آج بھی سبھی متحد ہو کر رہتے ہیں لیکن ایسے لوگ ہمارے اتحاد کو توڑنے میں لگے ہیں اور کہیں نہ کہیں ایسے لوگوں کو حکومتی پشت پناہی حاصل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.