ETV Bharat / state

گیا: ٹنکوپا گاؤں میں زندگی اور موت دونوں ہی تکلیف دہ ؟

بہار کے ضلع گیا میں واقع ٹنکوپا گاؤں کے مسلمان بڑی مشقتوں کے ساتھ آج بھی میت کی تدفین کرتے ہیں۔ قبرستان اور گاؤں کے درمیان ایک ندی ہے جس پر پل نہ ہونے سے برسات کے موسم میں جان کوخطرہ میں ڈال کر لوگ جنازے کو ندی کے دوسرے جانب لے جاتے ہیں۔

gaya: Life and death both are painful
ٹنکوپا گاؤں میں زندگی اور موت دونوں ہی تکلیف دہ ؟
author img

By

Published : Aug 9, 2021, 10:05 PM IST

بہار میں سڑک وپل کا جال بنے ہونے کا دعوی کرنے والی حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی، جہاں گردن تک ڈوب کر مسلمان قبرستان جنازہ لیکر جاتے ہوئے نظر آئے۔

ویڈیو

ضلع گیا کے ٹنکوپا بلاک کے ٹنکوپا گاؤں کے لوگوں کے لیے ندی مصیبت بنی ہوئی ہے، گاؤں کے ایک شخص کی موت کے بعد لوگ ندی میں گلے تک پانی میں داخل ہوکر جنازہ لیکر قبرستان تک پہنچے۔ چونکہ قبرستان ندی کے دوسری طرف ہے اور ندی پر پل تعمیر نہیں ہے، اس لیے ندی لوگوں کے لیے مصیبت بنی ہوئی ہے۔ آئے دنوں اس طرح کے معاملے پیش آتے رہتے ہیں۔

ٹنکوپا گاؤں میں اگر مسلم خاندان میں کسی کی موت ہوجائے تو تدفین کے لیے میت کو ٹنکوپا بلاک ہیڈکوارٹر قبرستان میں لیکر جانا پڑتا ہے۔ جس کے لیے انہیں بنشی ندی عبور کرکے قبرستان جانا ہوتا ہے۔

دراصل گذشتہ دنوں گاؤں کے مشتاق احمد جنکی عمر قریب پچاس برس تھی انکا انتقال ہوگیا، ندی میں پانی ہونے کی وجہ سے تدفین میں دیر ہورہی تھی تبھی گاؤں کے نوجوانوں نے ہمت اور بہادری کا جذبہ پیش کرتے ہوئے ندی میں پانی زیادہ ہونے کے باوجود جنازہ لیکر قبرستان پہنچے، ندی سے جنازے کو گزرتے ہوئے کسی نے اسکی تصویر اور ویڈیو بنالی جسکے بعد وہ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ بتایا جاتاہے کہ ندی پر پل نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو ندی میں داخل ہوکر گزرنا پڑتا ہے، خواہ وہ بارش ہو یا خشک موسم۔

ٹنکوپا گاؤں کے مسلم خاندان دہائیوں سے ٹنکوپا قبرستان جا تے رہے ہیں تاکہ تدفین کی رسومات ادا کیا جا سکے۔ ٹنکوپا گاؤں میں 100 سے زائد مسلم گھر ہیں۔ ندی پر ایک چھوٹا سا پل بنانے کے لیے ایم پی، ایم ایل اے اور مقامی عوامی نمائندوں سمیت انتظامیہ سے کئی بار اپیل کی گئی ہے۔ لیکن کسی نے بھی اس مسئلے کا حل نہیں نکالا جسکی وجہ سے یہاں کے لوگوں کی زندگی اور موت دونوں ہی تکلیف دہ ثابت ہورہی ہے۔

گاؤں کے لوگوں کے مطابق مجبوری میں جب یہاں کے لوگ ندی عبور کرتے ہیں کئی مرتبہ خطرہ بھی پیش آتا ہے، انتخابات کے وقت رہنماوں کی صرف یقین دہانی ہاتھ لگی ہے، گاؤں تک دیکھنے کوئی نہیں پہنچتا ہے۔ قبرستان ندی کے دوسری طرف ہونے کی وجہ سے زیادہ مشکلات ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.