ETV Bharat / state

Chinese woman Suspected of Spying سکیورٹی ایجنسیوں کو مشتبہ خاتون جاسوس کی تلاش

author img

By

Published : Dec 29, 2022, 11:45 AM IST

گیا میں ایک چینی خاتون کا خاکہ جاری کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ایجنسیوں کو ایک مشتبہ چینی خاتون کی تلاش ہے۔ ایجنسیوں کو اس پر جاسوس ہونے کا شبہ ہے۔ Chinese woman Suspected of Spying

Gaya: Hunt on for Chinese woman suspected of spying on Dalai Lama
سیکورٹی ایجنسیوں کو مشتبہ جاسوس خاتون کی تلاش

گیا: بہار کے بدھ گیا میں ان دنوں بدھ مت کے مذہبی رہنما دلائی لامہ سفر کر رہے ہیں۔ دریں اثناء سکیورٹی اداروں کی جانب سے مشتبہ چینی خاتون کی تلاش جاری ہے۔ مذکورہ چینی خاتون کے حوالے سے کئی طرح کے ان پٹ موصول ہوئے ہیں جس کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کہیں چینی خاتون بدھ مت کے مذہبی رہنما دلائی لامہ کی جاسوسی تو نہیں کر رہی ہے۔ Chinese woman Suspected of Spying

واضح رہے کہ چین بدھ مت کے رہنما کے حوالے سے ہمیشہ ہی بے چین رہا ہے۔ اس سب کو دیکھتے ہوئے بدھ مت کے مذہبی رہنما دلائی لامہ کے بودھ گیا میں قیام کے دوران چار لیئر کی سکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔ گیا پولیس سوشل میڈیا پر نظر جمائے ہوئے ہے، ساتھ ہی سکیورٹی ادارے بھی متحرک ہیں۔ اس حوالے سے سینٹرل سکیورٹی ایجنسی اور انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی متحرک ہیں۔ تاہم ابھی تک اس مشکوک خاتون کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ گیا پولیس خاکے کی مدد سے چینی خاتون کی تلاش میں ہے۔ جیسا کہ اطلاعات ہیں کہ یہ مشتبہ چینی خاتون ایک سال سے زائد عرصے سے گیا بودھ سمی ملک کے کچھ حصوں میں رہ رہی ہے۔ چینی خاتون کے قیام کے حوالے سے کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ اس حوالے سے سکیورٹی اداروں کے کان کھڑے ہو گئے ہیں اور جاسوسی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

"ان پٹ آیا ہے کہ ایک چینی خاتون گیا میں رہ رہی ہے، ان پٹ موصول ہوا ہے کہ وہ گذشتہ 2 برس سے گیا میں رہ رہی ہے۔ اس کا کوئی ریکارڈ بھی نہیں ہے۔ اس کے پیش نظر ایک الرٹ جاری کیا گیا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔ چینی خاتون کا پتہ نہیں چل رہا ہے جس سے بہت سے شبہ بڑھ رہا ہے۔ چینی خاتون کے جاسوس ہونے کے شبہ کو رد نہیں کیا جا سکتا۔" ہرپریت کور، ایس ایس پی گیا

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.