ETV Bharat / state

Gaya Gets Second Position ڈیلٹا ریکنگ میں ضلع گیا کو ہیلتھ اور غذائیت کے شعبے میں دوسرا مقام حاصل

ضلع گیا کے ہیلتھ کو ڈیلٹا رینکنگ میں ملکی سطح پر دوسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی پی ایم نے کہا کہ مستقبل میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا ہدف ہے۔ گیا محکمہ صحت کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ Gaya Gets Second Position In Aspirational Programme

ڈیلٹا ریکنگ میں ضلع گیا کو ہیلتھ اور غذائیت کے شعبے میں دوسرا مقام حاصل

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 6:35 PM IST

ڈیلٹا ریکنگ میں ضلع گیا کو ہیلتھ اور غذائیت کے شعبے میں دوسرا مقام حاصل

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کو نیتی آیوگ کے انسپریشنل "متاثرکن"ضلع پروگرام کی ڈیلٹا رینکنگ میں گیا نے ملک کے 112 اضلاع میں صحت اور غذائیت میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

گزشتہ روز ہی نیتی آیوگ نے دسمبر 2022 کے مہینے کی درجہ بندی جاری کی۔درجہ بندی میں نیتی آیوگ نے ​​صحت اور غذائیت، تعلیم، زراعت اور آبی وسائل، مالی شمولیت اور مہارت کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے پانچ معیار طے کئے تھے۔ گیا ضلع نے نیتی آیوگ کے پانچوں اہلیت اور معیار میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ضلع نے انفراسٹرکچر میں 65.7، صحت اور غذائیت میں 57.4، زراعت اور آبی وسائل میں 30.6، تعلیم میں 51.5، اور مالی شمولیت اور مہارت کی ترقی میں 28.4 نمبر حاصل کئے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ نومبر 2022 میں گیا کا مجموعی اسکور 45.7 تھا جو دسمبر میں بڑھ کر 48.2 ہو گیا ہے
اس سے پہلے نومبر ماہ میں گیا ضلع کو صحت اور غذائیت میں 50.7 پوائنٹس ملے تھے جبکہ تعلیم میں 50.3، زراعت اور آبی وسائل میں 30.3، مالیاتی شمولیت اور مہارت کی ترقی (کوشل ویکاس) میں 27.8 اور انفراسٹرکچر میں 65پوائنٹس ملے تھے تاہم دسمبر ماہ میں اس میں سدھار ہوا ہے ۔ گیا کو تعلیم میں 9واں مقام، زراعت اور آبی وسائل میں 56واں مقام، مالیاتی شمولیت اور ہنرمندی کی ترقی میں 52واں مقام جبکہ انفراسٹرکچر میں 61واں مقام ملا ہے۔

ڈی پی ایم ہیلتھ نیلیش کمار نے کہا کہ خواہش مند ڈسٹرکٹ ڈیلٹا رینکنگ میں اچھی کامیابی حاصل ہوئی ہے، نومبر کے مہینے میں ترقی کی شرح 50.7 تھی، لیکن دسمبر میں اس میں بہتری آئی اور ضلع نے 57.4 نمبر حاصل کئے۔ انہوں نے کہاکہ یہاں ہیلتھ کے ترقی میں اضافے کی وجہ سے پورے ملک میں گیا کو صحت کے شعبے میں دوسرا مقام ملا ہے۔ صحت کے شعبے میں ہم اسے بہتر بنانے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں آگے مزید بہتری کے لیے کام کیا جائے گا خاص طور پر ٹی وی بیماری روک تھام کے لئے خصوصی پہل کی جائے گی اور اسکے ساتھ ہی ہر مریض کو بہتر علاج اور پینل میں جو دوائیاں شامل ہیں اس کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:The Message Of Peace: گیا سے دنیابھرکوپھرامن کا پیغام دیا جائے گا

واضح رہے کہ خواہش مند ضلع پروگرام حکومت ہند نے شروع کیا تھا۔2018 میں وزیراعظم نریندر مودی نے اس منصوبے کا آغاز کیا تھا۔ اس کے لئے ملک بھر سے 112 پسماندہ اضلاع کا انتخاب کیا گیا تھا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.