ETV Bharat / state

Haj 2023 عازمین حج کی فلائٹ کے شیڈول میں دو دنوں میں تین بار تبدیلی

author img

By

Published : May 22, 2023, 2:33 PM IST

بہار کے عازمین حج جن کی فلائٹ کلکتہ نیتاجی سبھاش چندر بوس ہوائی اڈے سے ہونی ہے، ان کی فلائٹ شیڈول میں کئی بار تبدیلی سے پریشانیاں بڑھ گئی ہیں، عازمین حج نے اپنی تشویش ظاہر کی ہے اور حکومت ہند سے بلا تاخیر پرواز کا مطالبہ کیا ہے۔

عازمین حج
عازمین حج

گیا: ریاست بہار کے عازمین حج کی دو امبارکیشن پوائنٹ سے پرواز ہوگی ایک بہار کا گیا امبارکیشن پوائنٹ ہے جب کہ دوسرا کولکاتا امبارکیشن ہے نیتاجی سبھاش چندربوس کولکاتا سے 1776 عازمین کی پرواز ہوگی جب کہ بقیہ 3500 عازمین کی پرواز گیا ہوائی اڈے سے ہوگی۔ کولکاتا سے سفر حج پر روانہ ہونے والے درجنوں عازمین کی پریشانی بڑھ گئی ہے ان عازمین کی فلائٹ کا شیڈول جاری ہونے کے باوجود اچانک بار بار اس میں ترمیم ہونے کی وجہ سے انہیں کئی مسائل کا سامنا ہے۔

بہار اسٹیٹ حج کمیٹی کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران نیتا جی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے یکم اور دو جون کو سعودی عرب کے جدہ جانے والی فلائٹ کے شیڈول میں تین بار اچانک تبدیلی کی گئی ہے، اس کا اثر ایک طرف ان عازمین حج کی جیبوں پر ہو رہا ہے تو دوسری طرف ان کا وقت بھی ضائع ہو رہا ہے اس سے عازمین میں حکومت کے علاوہ حج کمیٹی آف انڈیا اور بہار اسٹیٹ حج کمیٹی کے خلاف کافی غم و غصہ ہے۔

گیا ضلع کے ایک عازم حج ضیاء الدین احمد جن کی فلائٹ کولکاتا سے ہے، انہوں نے کہا کہ اچانک تبدیلی سے پریشانی بڑھ جاتی ہے پہلے شیڈول کے مطابق انہوں نے کولکاتا کے لیے ٹرین سے ریزرویشن کرایا تھا تاہم تبدیلی کی وجہ سے ٹکٹ منسوخ کرنی پڑی ہے اب وہ بس سے جائیں گے یکم جون کو ان کی پرواز ہوگی عالم گنج پٹنہ کے باشندہ شکیل احمد جن کا کور نمبر 1564 ہے۔

وہ بتاتے ہیں کہ ان کی فلائٹ کا شیڈول پہلے دو جون کا تھا اس کے لیے انھوں نے ریل سے ٹکٹ ریزرو کروایا اپنے سفر کی تیاری کر رہے تھے کہ اسی دوران ان کی فلائٹ کا شیڈول تبدیل کرکے یکم جون کر دیا گیا۔ اپنا ٹکٹ منسوخ کراکر انہوں نے دوبارہ اپنا ٹکٹ 30 مئی کو کرایا تھا لیکن اسی دوران ان کی فلائٹ کے شیڈول میں تیسری بار تبدیلی کر دی گئی اس کے خلاف انہوں نے بہار ریاستی حج کمیٹی میں شکایت بھی درج کرائی مگر ان کے سامنے اس کا کوئی حل نہیں تھا وہیں اس حوالے سے ریاستی حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو افسر راشد حسین کا کہنا ہے کہ فلائٹ کا شیڈول اور جہازوں کا فیصلہ ریاستی حج کمیٹی کو شامل کیے بغیر ہی کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:Haj Training Camp عازمین حج کی تربیت کے لئے خصوصی کیمپ کا اہتمام

اس سے قبل کبھی ایسا نہیں ہوا تھا یہ معاملہ سینٹرل حج کمیٹی اور حکومت کے متعلقہ محکموں کا ہے پھر بھی بہار حج کمیٹی عازمین حج کی پریشانیوں کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ واضح رہے کہ بہار سے سفر حج پر جانے والے عازمین کے لیے گیا ایئرپورٹ سے پہلے اکیس مئی سے شیڈول جاری کیا گیا تھا لیکن گوفرسٹ ایئرلائنس کا معاہدہ منسوخ ہوجانے کی وجہ سے فلائٹ شیڈول سات جون سے کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.