ETV Bharat / state

گیا: لاک ڈاون کے سبب گھروں پرہی نمازعیدالفطرادا کی گئی

ریاست بہار کے ضلع گیا میں عید کی خوشیاں جوش وخروش کے ساتھ منائی جارہی ہیں ۔تاہم لاک ڈاون کے سبب عید کی خوشی پھیکی ضروررہی ۔ کورونا کے سبب عید گاہیں اورمیدان سنسان ہیں ۔گھروں میں محفوظ رہتے ہوئے ہی عید کی خوشی گھر کے افراد تک ہی سمٹ گئی ہے، عیدالفطر کی نماز گھروں پر ہی ادا کی گئی۔

گھروں پرہی نماز عیدالفطر ادا کی گئی
گھروں پرہی نماز عیدالفطر ادا کی گئی
author img

By

Published : May 25, 2020, 10:27 AM IST

Updated : May 25, 2020, 11:23 AM IST

ضلع گیا میں کورونا کاخوف اور لاک ڈاون کا اثر ہے ۔ عید کے موقع پر گلزار رہنے والی گلیاں سنسان پڑی ہیں ، کرتا پائجامہ و ٹوپی میں ملبوس ہوکر ایک دوسرے کومبارک باد دینے والوں کے لئے گلیاں و سڑکیں منتظر تھیں ، خاص طورسے وہ علاقے جہاں مسلمانوں کی کثیر آبادی ہے وہاں پر بھی سڑکیں سنسان ہیں ۔

گھروں پرہی نمازعیدالفطرادا کی گئی

شہر کا گاندھی میدان جہاں ہزاروں ہزار افراد نماز عید الفطر ادا کرتے تھے ،آج گاندھی میدان خالی پڑا ہے ، یہی وہ میدان ہے جہاں بارگاہ ایزدی میں سربسجود ہونے کے لئے فرزندان توحید پہنچنے لگتے تھے۔مگر آج یہ میدان وہ روحانی اوردلکش مناظر سے محروم رہا ، یہی حال پورے شہر میں دیکھنے کومل رہاہے ۔

حالانکہ چندعلاقوں میں لوگ گھروں کے باہر ضرور نظر آئے تاہم دوگزکے فاصلے کو اپناتے ہوئے دوست واحباب سے ملے لیکن ایسے لوگوں کی تعداد کم ہی رہی

۔عید سعید کے موقع پر حفاظتی نقطہ نظر سے بھی چاق وچوبند انتظامات تھے ۔جگہ جگہ پر پولیس کی تعیناتی بھی رہی، صبح سے ہی پولیس کی گشتی ٹیم سڑکوں پرتھی ، بچوں میں بھی وہ امنگ نہیں ہے۔ جو تہواروں کے موقع ہوتی ہے ۔اس سے عید کی مٹھاس اور رونق کم گئی ہے

Last Updated : May 25, 2020, 11:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.