ETV Bharat / state

کلکٹریٹ میں ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر کو خراج تحسین - پلاننگ آفیسر کا گزشتہ روز انتقل

گیا ڈسٹرک پلاننگ آفیسر کا گزشتہ روز انتقال ہو گیا، قریب ایک ہفتے سے بخار، سردی وکھانسی سے متاثرتھے۔

کلکٹریٹ میں ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر کو خراج تحسین پیش کی گئی

author img

By

Published : Jul 3, 2020, 2:30 PM IST

گیا کلکٹریٹ میں جمعہ کو تعزیتی نشست منعقد ہوئی، جس میں پلاننگ آفیسر سنجے کمار سنہا کی روح کی نجات وسکون کے لئے دومنٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیتی بیان میں افسران نے برابرکا شریک بتایا ۔

کلکٹریٹ میں ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر کو خراج تحسین پیش کی گئی

ضلع کلکٹر ابھیشیک سنگھ کی صدارت میں تعزیتی نشست منعقد ہوئی جس میں انہوں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے افسران سے کہا کہ ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر سنجے کمار سنہا پچھلے کئی دنوں سے علیل تھے، انہیں شاید اندرونی مسئلہ تھا جسے وہ اپنے قریبیوں کو بتا نہیں سکے تھے۔

انہوں نے موجود تمام عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کام کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی مکمل خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم اپنے کام کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں اور اگر کسی قسم کا کوئی داخلی مسئلہ ہے تو اسے اپنے قریبی عہدیداروں اور سول سرجن سے شیئر کریں تاکہ اس کا حل نکالا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ'' ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر کا کورونا کا ٹسٹ بھی ٹرونیٹ مشین سے ہوا تھا، جس میں انکی رپورٹ منفی آئی تھی۔ ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر ایک محنتی اور فرض شناس افسر تھے ۔ پچھلے ایک سال کے دوران انہوں نے عمدہ کام انجام دیا۔ وہ ہمیشہ ہماری یاد میں رہیں گے۔''

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آف ڈویلپمنٹ کشوری چودھری، ایڈیشنل کلکٹر مسٹر منوج کمار، ضلعی عوامی شکایات ازالہ افسر نریش جھا، سول سرجن برجیش کمار سنگھ، ڈسٹرکٹ لینڈ ایکوزیشن آفیسر رام نرنجن چودھری، ڈائرکٹر ضلعی دیہی ترقی ایجنسی سنتوش کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ ناگیندر کمار گپتا، سب ڈویژنل آفیسر، صدر اور تمام عہدیدار اور اہلکار موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.