گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کو محکمہ صحت نے ڈینگو کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر الرٹ کردیا ہے۔انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج ہسپتال میں اسپیشل 'ڈینگو وارڈ ' بنایا گیا ہے جہاں ضلع کے ساتھ مگدھ کمشنری کے مختلف ضلع کے ڈینگو سے متاثرہ مریضوں کو بھرتی کرکے علاج کیا جائے گا۔Gaya District On Alert After Dengue Cases Rapidly Increase
انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج میں فلحال سو بیڈ کو مخصوص کیا گیا ہے یہاں فلحال دس مریض زیرعلاج ہیں۔سپرٹنڈنٹ پی اگروال نے بتایا کہ سبھی پیڈس پر مچھردانی ، آکسیجن اور دوسری سہولیات کو دستیاب کرایا گیا ہے حکومت کی جانب سے حسب ضرورت دوا بھی دستیاب ہوئی ہے اور ساتھ ہی ڈاکٹرز ونرس کو شفٹوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ ڈینگو کے سبھی طرح کے جانچ ہسپتال میں ہی ہورہے ہیں۔ وہ خود اسکی نگرانی کررہے ہیں۔ صفائی کا مکمل خیال رکھا جارہاہے۔ ابھی حالات خراب یہاں ضلع میں نہیں ہوئے ہیں لیکن احتیاط کے طور پر سبھی انتظامات کرلئے گئے ہیں۔
ڈی ڈی سی او نے بتایاکہ ضلع کے دیہی علاقوں میں مسلسل فوگنگ کرائی جارہی ہے سبھی پرائمری ، کمیونیٹی سینٹرز پر تشہیری مہم چلائی جارہی ہے لوگوں سے اپیل بھی کی گئی ہے کہ اگر ڈینگو انفکشن کی تصدیق ہوجائے تو وہ مچھردانی میں رہیں ، مناسب علاج کرائیں .
یہ بھی پڑھیں:Five Persons Booked In Ramban رامبن میں پانچ عسکریت پسندوں کے معاون گرفتار
انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج وہسپتال کے سپرٹنڈنٹ پی اگروال نے کہاکہ بہار میں ڈینگو کی شرح کورونا سے بھی زیادہ ہے ۔ محکمہٴ ہیلتھ کے مطابق جب کورونا عروج پر تھا تو انفیکشن کی شرح فیصد 33 تھی یعنی ایک دن میں ٹیسٹ کے گئے ۔100نمونوں میں اوسطاً 33افراد متاثر پائے جارہے تھے تاہم اس میں اوسطا پچاس سے زائد افراد میں تصدیق ہورہی ہے ۔
واضح ہوکہ ضلع گیا میں فلحال 60 ڈینگو مریض ہیں جن میں سات مریض ہسپتال میں زیرعلاج ہیں اور بقیہ مریض اپنے گھروں میں رہکر علاج کرارہے ہیں ، ڈی ڈی سی او اجے کمار نے بتایا کہ بارہ بلاک میں مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے Gaya District On Alert After Dengue Cases Rapidly Increase