بہار کے شہر گیا میں لاک ڈوان کے دورانیہ کے دوران پھلوں کے راجہ آم کو بھی نقصان ہو رہا ہے ، کیونکہ جراثیم کش دوائیں نہیں ملنے سے آم کا منظر درختوں سے گر رہا ہے۔ آم کی فصل رواں برس کم ہونے کے امکانات ہیں ۔ کیو نکہ کورونا وبا کی زنجیر کوتوڑ نے کے لئے ملکی سطح پر لاک ڈاون کا نفاذ جاری ہے ۔
لاک ڈاون کے پہلے مرحلے کے دوران دوکانیں بند ہونے کی وجہ سے آم کے درختوں پر مو جود پھول کی پیدوار کو مزید فروغ دینے والوں کومتعدد مسائل کاسامنا کرناپڑرہاتھا ، اس موسم میں پھلدار درختوں میں جراثیم کش دواوں کا چھڑکاو ضروری ہوتاہے تبھی پھل بچتا ہے تاہم لاک ڈان کی وجہ سے جراثیم کو مارنے والی دوائیں کسانوں کو با آسانی دستیاب نہیں ہے ۔ جسکی وجہ سے پھل کونقصان ، نقصان پہونچ رہا ہے ۔اس وقت پھل میں سب سے زیادہ نقصان آم کو ہواہے ،اس موسم میں آم کا پھل لگتاہے ، ایسے میں دوائیں نہیں ملنے کی وجہ سے آم کونقصان ہونے کادعوی کسانوں وباغبانی کرنے والوں نے کیا ہے -
کسان راجیو کمار نے کہاکہ جراثیم کش دوائیں وقت پر نہیں ملی جسکی وجہ سے آم کے پھول لگتے ہی اسکا چھڑکاو نہیں کرسکے ، آم کے پھل کونقصان ہوا ہے ۔
سید خالد نے بتایا کہ انکاآم کاباغیچہ گاوں میں ہے _ یہاں سے شہر جانے میں پریشانی ہے ، بارش اور آندھی کی وجہ سے آم کے منجروں کو تو نقصان ہوا ہی ہے ۔ ساتھ جراثیم کش دوائیں نہیں ملنے سے مزید نقصان ہواہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر وقت پر چھڑکاو ہوجاتاہ تو آندھی وبارش میں کم نقصانات ہوتے ۔
ا دھر ریاست محکمہ زراعت کے وزیر ڈاکٹر پریم کمار نے کہاکہ اس وقت آم لیچی اور جامن کے پھل کو جراثیم کش دواکے چھڑکاوکی ضرورت ہوتی ہے اسلئے لاک ڈان کے دوران بھی اس سے جڑی دوکانوں کوکھولنے کی اجازت دی گئی تھی ، محکمہ کی طرف سے سبھی ضلعوں کوہدایت دی گئی تھی کہ آم ، لیچی وجامن کامنجر اس دفعہ بہتر ہے ۔ اس لئے اس پردواوں کاچھڑکاو کیاجائے۔
پھلوں کے پیداوار سے جڑے تمام مسائل کے حل کے لئے کے لئے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیاگیاتھا جسکے تحت کئی امور انجا م پائے ہیں ۔ تاہم کہیں کسی وجہ سے نہیں ہوسکاہے اور کسان اس طرح کے مسائل سے دو چار ہیں محکمہ سے شکایت کریں۔ تا کہ مسائل کا حل نکا لا جا سکے ۔
انہوں نے کہاکہ بن موسم بارش اور ژالہ باری سے زیادہ نقصان ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے محکمہ زراعت کوہدایت دی گئی ہے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو ضرورت کے مطابق کیا جا ئے۔ے ، انہوں نےمزید ہدایت دی ہے کہ ان پھلوں کے نقصانات کاسروے کرایاجائے تاکہ حکومت کی طرف سے نقصان کا معا وضہ بھی کسانوں کو دیا جا سکے