ETV Bharat / state

گیا: نئے موٹر وہیکل ایکٹ 2019 کے تحت چیکنگ، لوگوں میں افراتفری - گیا میں نئے موٹر وہیکل ایکٹ 2019 نافذ

ریاست بہار کے ضلع گیا میں نئے موٹر وہیکل ایکٹ 2019 نافذ ہونے کے بعد پہلی مرتبہ بڑے پیمانہ پر گاڑیوں کی چیکنگ مہم چلائی گئی، مگر پہلے دن ہی یہ مہم ہنگامے کی نذر ہوگئی۔

گیا: نئے موٹر وہیکل ایکٹ 2019 کے تحت چیکنگ، لوگوں میں افراتفری
author img

By

Published : Oct 17, 2019, 11:48 PM IST

پولیس اور انتظامیہ کے افسران کی یہاں بھی چیکنگ کے نام پر عام لوگوں کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی اور بدسلوکی گئی۔

جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سواروں اور اردگرد کے لوگوں نے ہنگامہ بھی کیا۔ گیا میں چیکنگ کے دوران صدر ڈی سی ایل آر نے موٹرسائیکل سواروں کو مارنے کے لئے دوڑایا۔

گیا: نئے موٹر وہیکل ایکٹ 2019 کے تحت چیکنگ، لوگوں میں افراتفری

اس دوران پولیس اور ڈی سی ایل آر اور انتظامیہ کے دوسرے افسران گروا کے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجیو دانگی کے گھر میں داخل ہوگئے۔

وہیں چیکنگ کے دوران ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

دراصل نئے موٹر وہیکل ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد پہلی مرتبہ ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ نے 17 اکتوبر اور 19 اکتوبر کو ضلع بھر میں میگا گاڑی چیکنگ کی ہدایت جاری کیا تھا۔

اس کے تحت شہر کے دس مقامات پر چیکنگ پوائنٹ بنائے گئے تھے۔

گیوال بیگہ ریڈ کراس موڑ پر صدر ڈی سی ایل آر کی قیادت میں چیکنگ مہم چلائی جارہی تھی۔

سینکڑوں گاڑیوں کو روک کر ہیلمیٹ اور کاغذات کی جانچ کرتے ہوئے بغیر کاغذات والوں سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا لیکن اسی دوران صدر ڈی سی ایل آر جرمانے کی رقم کا ہدف پورا کرنے کے لئے روڈ کے دوسری جانب واقع مکان سے نکلنے والے لوگوں کی گاڑیوں پربھی بغیر ہیلمیٹ ہونے کاجرمانہ وصولنے لگے۔

اسی دوران پولیس کے جوان بھی بغیر ہیلمیٹ کے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے گزرے لیکن ان کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی۔ جس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے احتجاج شروع کردیا۔

صدر ڈی سی ایل آرنے سول لائن تھانہ سے اضافی فورس بلواکر موٹر سائیکل سوار کچھ لوگوں کو پکڑ کر تھانے لے جانے کی ہدایت دے دی جسکے بعد افراتفری کا ماحول ہوگیا اور لوگ سامنے واقع گلی اور ریستوران کی جانب بھاگنے لگے۔

پولیس اور ڈی سی ایل آر خود لوگوں کو دوڑاتے ہوئے ریسٹورنٹ اور پاس میں ہی واقع گلی میں بی جے پی کے ایم ایل اے راجیودانگی کے گھر میں داخل ہوگئے۔

رکن اسمبلی کے گھر کے پاس واقع ایک مکان میں ایک خاتون کے ساتھ پولیس نے مبینہ طور پر بدسلوکی کی۔ جس کے بعد ایم ایل اے کے رشتہ دار اور محلے کے لوگ مشتعل ہوگئے، معاملے کو بگڑتا دیکھ کر ڈی سی ایل آر پکڑی گئی گاڑیوں کی کنجی سول لائن تھانہ کی پولیس کو سونپتے ہوئے پیدل ہی جانچ مہم کوچھوڑ کر نکل پڑے۔

ایک خاتون پراچی بھوشن نے بتایا کہ اچانک ان کے گھر کے پاس شور ہونے لگا جسے دیکھنے کے لئے وہ باہر نکلیں تبھی پولیس کے کچھ جوان اور سول ڈریس میں کچھ لوگ گھر میں داخل ہونے لگے۔ان کے منع کرنے پر وہ نہیں اور ان کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آنے لگے۔

مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ پولیس کے علاوہ جتنے بھی لوگ چیکنگ میں تھے وہ سول ڈریس میں تھے اور مبینہ طور پر رشوت لیکر گاڑیوں کو چھوڑ رہے تھے، بغیر کسی شناختی کارڈ کے وہ سول ڈریس میں کیسے گاڑیوں کی چیکنگ کرسکتے ہیں۔

ڈی سی ایل آر نے کہا کہ چیکنگ مہم چلائی جارہی تھی ۔اسی دوران کچھ لوگوں نے جان بوجھ کر ہنگامہ کیا۔

انہوں نے ایم ایل اے کے گھر میں داخل ہونے اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے سے صاف انکار کیا ہے۔

سول لائن تھانہ کے ایس آئی تیواری نے بتایاکہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ ہنگامہ ہو رہا ہے، اسی لیے وہ یہاں پہنچے تھے اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی ہے۔

ادھر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ نے پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ 10 مقامات پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کل 195 گاڑیوں کی جانچ کی گئی ہے۔ جس میں سے 144 گاڑیوں کے خلاف مجموعی طور پر ایک لاکھ 42 ہزار روپیے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ اور 11 گاڑیاں بھی ضبط کرلی گئیں ہیں۔

چیکنگ میں ہیلمٹ کی جانچ، ڈرائیونگ لائسنس، انشورنس پیپر، گاڑیوں کے اندراج کے کاغذات، زیادہ بوجھ، آلودگی چیکنگ سرٹیفکیٹ، تیز رفتار، غلط سائیڈ پر ڈرائیونگ، سیٹ بیلٹ، روڈ پرمٹ وغیرہ شامل ہیں۔

Intro:
ریاست بہار کے ضلع گیا میں نئے موٹر وہیکل ایکٹ نافذ ہونے کے بعد پہلی مرتبہ بڑے پیمانہ پر گاڑیوں کی چیکنگ مہم چلائی گئی ، مگر پہلے دن ہی ہنگامہ کی نذر چیکنگ مہم ہوگئی ۔ پولیس اور انتظامیہ کے افسران کی یہاں بھی چیکنگ کے نام پرعام لوگوں کے ساتھ زیادتی اور بدسلوکی گئی ۔جسکی وجہ سے موٹر سائیکل سواروں اور پاس کے لوگوں نے ہنگامہ بھی کیا Body:گیامیں چیکنگ کے دوران صدر ڈی سی ایل آر نے موٹرسائیکل سواروں کو مارنے کے لئے خوب دوڑایابھی ۔اس دوران پولیس اور ڈی سی ایل آر اور انتظامیہ کے دوسرے افسران گروا کے بی جے پی ایم ایل اے راجیودانگی کے گھر میں داخل ہوگئے ، ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی بھی کرنے کامعاملہ پیش آیا ہے ۔دراصل نئے موٹروہیکلز ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد پہلی مرتبہ ڈی ایم ابھشیک کمارسنگھ نے سترہ اکتوبر تاانیس اکتوبر ضلع بھر میں میگا گاڑی چیکنگ کی ہدایت جاری کیاتھا ۔ اسکے تحت شہر کے دس مقامات پر چیکنگ پوائنٹ بنائے گئے تھے ۔ گیوال بیگہ ریڈ کراس موڑ پر صدر ڈی سی ایل آر کی قیادت میں چیکنگ مہم چلائی جارہی تھی ، سینکڑوں گاڑیوں کوروک کر ہیلمیٹ اور کاغذات کی جانچ کرتے ہوئے بغیر کاغذات والوں سے جرمانہ بھی وصولا گیا لیکن اسی دوران صدر ڈی سی ایل آر جرمانے کی رقم کا ہدف پوراکرنے کے لئے روڈ کے دوسری جانب واقع مکان سے نکلنے والے لوگوں کی گاڑیوں پربھی بغیرہیلمیٹ ہونے کاجرمانہ وصولنے لگے ۔اسی دوران پولیس کے جوان بھی بغیر ہیلمیٹ کے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے گزرے لیکن انہیں نہیں پکڑا گیا ۔جسکے بعد وہاں موجود لوگوں نے احتجاج شروع کردیا ، صدرڈی سی ایل آرنے سول لائن تھانہ سے اضافی فورس بلواکر موٹرسائیکل سوار کچھ لوگوں کوپکڑ کر تھانے لے جانے کی ہدایت دے دی جسکے بعد افراتفری کاماحول ہوگیا اور لوگ سامنے واقع گلی اور ریسٹوراں کی جانب بھاگنے لگے ۔ پولیس اور ڈی سی ایل آر خود لوگوں کودوڑاتے ہوئے ریسٹورنٹ اور پاس میں ہی واقع گلی میں بی جے پی کے ایم ایل اے راجیودانگی کے گھر میں داخل ہوگئے ، ایم ایل اے کے گھر کے پاس میں واقع ایک مکان میں ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی پولیس نے کیا جسکے بعد ایم ایل اے کے رشتہ دار اور محلے کے لوگ بھڑک اٹھے ، معاملے کو بگڑتے دیکھ کر ڈی سی ایل آر پکڑی گئی گاڑیوں کی چابی سول لائن تھانہ کی پولیس کو سونپتے ہوئے پیدل ہی جانچ مہم کوچھوڑ کر نکل پڑے ۔ ایک خاتون پراچی بھوشن نے بتایا کہ اچانک انکے گھر کے پاس شور ہونے لگا جسے دیکھنے کے لئے وہ باہر نکلیں تبھی پولیس کے کچھ جوان اور سول ڈریس میں کچھ لوگ گھر میں داخل ہونے لگے بھاگ کے لوگ یہیں چھپے ہیں ، بتانے پر بھی انکے گھر میں کوئی داخل نہیں ہوا ہے لیکن وہ لوگ نہیں مانے اور انکے ساتھ بدسلوکی سے پیش آنے لگے ۔مقامی لوگوں کاکہنا تھا کہ پولیس کے علاوہ جتنے بھی لوگ چیکنگ میں تھے وہ سول ڈریس میں تھے اور سائڈ سے رشوت لیکر گاڑیوں کو چھوڑرہے تھے ، بغیر کسی شناختی کارڈ کے وہ سول ڈریس میں کیسے گاڑیوں کی چیکنگ کرسکتے ہیں ۔
ڈی سی ایل آر نے کہاکہ چیکنگ مہم چلائی جارہی تھی ۔اسی دوران کچھ لوگوں نے جان بوجھ کر ہنگامہ کیا ۔انہوں نے ایم ایل اے کے گھر میں داخل ہونے اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے سے صاف انکار کیا ہے
سول لائن تھانہ کے ایس آئی تیواری نے بتایاکہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ ہنگامہ ہورہاہے اسی کولیکر وہ یہاں پہنچے تھے ، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی ہے Conclusion:ادھر ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ نے پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ 10 مقامات پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کل 195 گاڑیوں کی جانچ کی گئی ہے ۔ جس میں سے 144 گاڑیوں کے خلاف مجموعی طور پر 142200 کا جرمانہ وصول کیا گیا ۔ 11 گاڑیاں بھی ضبط کرلی گئیں ہیں ۔
چیکنگ میں ہیلمٹ کی جانچ ، ڈرائیونگ لائسنس ، انشورنس پیپر ، گاڑیوں کے اندراج کا کاغذ ، زیادہ بوجھ ، آلودگی چیک سرٹیفکیٹ ، تیز رفتار ، غلط سائیڈپر ڈرائیونگ ، سیٹ بیلٹ ، روڈ پرمٹ وغیرہ شامل ہیں

نوٹ ۔ سفید شرٹ میں بیان دینے والے صدر ڈی سی ایل آر ہیں ، بلو ٹی شرٹ میں بیان دینے والا شخص مقامی ہے اور خاتون پراچی بھوشن ہے

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.